مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

اتحادی جماعتوں نے اپنے قرارداد میں کہا ہے کہ ہم متفقہ طور پر وزیرِ اعظم  اور حکومت کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کی متفقہ قرارداد منظور کر لی ہے۔

یہ قرارداد آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی  پارٹی کے اجلاس میں منظور کی گئی ہے ۔

قرارداد میں کہا گیاہے کہ  ہم، حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں، موجودہ حکومت پر اور وزیرِ اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت کی تاریخی اصلاحات ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔

اتحادی جماعتوں نے اپنے قرارداد میں کہا ہے کہ ہم متفقہ طور پر وزیرِ اعظم  اور حکومت کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ہم پارلیمنٹ کو جمہوری اقدار کے مطابق بدستور فعال رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

قرارداد میں کہا گیاہے کہ موجودہ حالات میں حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا کردار اہم تھا اور ہم اس پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔پاکستان کو درپیش معاشی، سفارتی، انتظامی اور دیگر چیلنجز سے نبردآزماء ہونے  کے لئے وزیرِ اعظم  اور حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا جاتا ہے۔

حکمران جماعتوں  نے اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ انشاء اللہ،  وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو مدینہ کی ریاست کی طرز پر اسلامی، فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

%d bloggers like this: