مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان:یورپ اور خلیجی ممالک سے آنیوالی پروازوں کے فضائی راستے تبدیل

جہازوں کو  متبادل روٹس سے گزرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ سرکاری نوٹم کے مطابق یورپ اور مڈل ایسٹ سے آنیوالی پروازیں 41ہزار فٹ بلندی سے بھی نہیں گزرسکیں گی۔

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے مخصوص حصے میں  یورپ اور خلیجی ممالک  سے آنیوالی پروازوں کے فضائی  راستے  تبدیل کردیئے ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹم جاری کردیاہے ۔

سی اے اے کی طرف سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق یورپ اور خلیجی  ممالک سے آنیوالی پروازیں جو جیوانی اور پنجگور سے ہوتی ہوئی کراچی کی فضائی حدود سے گزرتی ہیں تین دن کیلئےان پر پابندی ہوگی۔

مذکورہ تمام پروازیں 10اکتوبر سے12اکتوبر تک کراچی کی فضائی حدود سے نہیں گزر سکیں گی۔

جہازوں کو  متبادل روٹس سے گزرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ سرکاری نوٹم کے مطابق یورپ اور مڈل ایسٹ سے آنیوالی پروازیں 41ہزار فٹ بلندی سے بھی نہیں گزرسکیں گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنوں کو نوٹم کے ذریعے آگاہ کردیا ہے ۔ یورپ اور خلیجی ممالک سے آنیوالے جہاز متبادل روٹس استعمال کرسکیں گے جو انہیں فراہم کردئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ روٹس آپریشنل وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر تبدیل کئے گئے ہیں ۔

%d bloggers like this: