مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت کا  سینیٹ اور  قومی اسمبلی کے اجلاس 21 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ

وزارت پارلیمانی امور کی سمری پر وزیراعظم پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی ایڈوانس صدر کو بھجوائیں گے۔

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے قبل حکومت کی طرف سے معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کی تیاریاں  کی جارہی ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے  سینیٹ اور  قومی اسمبلی کے اجلاس اکیس اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ کرلیاہے ۔

وزارت پارلیمانی امور کی سمری پر وزیراعظم پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کی ایڈوانس صدر کو بھجوائیں گے۔

ذرائع کے مطابق دھرنا کیوں ہورہا ہے، حکومت ایوان زیریں اور ایوان بالا میں حقائق پیش کرے گی۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں وزیر اعظم کے دورہ امریکہ اور دورہ چین پر بھی بات ہوگی،سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں میں کئی بلز قانون سازی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

پارلیمنٹ میں صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بھی بحث ہوگی۔

%d bloggers like this: