مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ دل خراش واقعہ پیش آیا ،کمیٹی کنوینئر غفور حیدری

اعظم سواتی نے جہاں دیگر اداروں پر الزامات لگائے وہیں چیئرمین سینیٹ پر بھی لگائے گئے، غفور حیدری

کنونیئر غفور حیدری کی زیر صدارت سینیٹراعظم سواتی ویڈیولیک سے متعلق خصوصی کمیٹی کااجلاس
سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ دل خراش واقعہ پیش آیا ،کمیٹی کنوینئر غفور حیدری نے کہا کہ

اعظم سواتی نے جہاں دیگر اداروں پر الزامات لگائے وہیں چیئرمین سینیٹ پر بھی لگائے

گئے، غفور حیدری نے کہا کہ

الزامات کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی

کمیٹی کے ممبران نے اعظم سواتی سے ملاقات کرکے پیش ہونے کا کہا
کمیٹی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ فاضل ممبر کو جو اذیت ملی اس کا مداوا کریں

متاثرہ رکن خود کمیٹی میں آئینگے تو الزمات ثابت ہوسکتے ہیں
آج بھی متاثرہ رکن کمیٹی میں پیش نہیں ہوئے

سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ دل خراش واقعہ پیش آیا ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کے مطابق

معاملات شروع ہوئے تووزارت نے ہدایت کی کہ وہ رپورٹ پیش کرے، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ

ڈی جی ایف آئی اے نے جو رپورٹ بنائی بہتر ہے وہ خود کمیٹی کو بتائیں
وزارت نے ایف آئی اے کو 5 تاریخ کو خط لکھ کر کہا کہ اس کی انویسٹی گیشن کی

جائے
ہم نے ایکشن میڈیا میں آنے والی خبروں پر لیا، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ

سینیٹر فیصل سبزواری کی ویڈیو لنک پر کمیٹی میں شرکت

ہمیں ہدایات آئیں کہ ویڈیو چیک کریں،ڈی جی ایف آئی اے کی کمیٹی کو بریفنگ

اسی دن سائبر کرائم ونگ کو چیک کرنے کا کہا،ڈی جی ایف آئی اے کی کمیٹی کو بریفنگ

سائبر کرائم ونگ نے ہمیں رپورٹ دی کہ ویڈیو جعلی ہے اور ایڈٹ ہے

ہمارے ساتھ کچھ بھی شیئر نہیں ہوا، نہ ہی بتایا گیا کہ ویڈیو کس نے بھیجی تھی

اگر کسی نامعلوم نمبر سے آئے تو کیا اس کو ٹریس کرسکتے ہیں؟ سینیٹر مشتاق

اگر نامعلوم نمبر سے کوئی چیز شیئر ہوتواس پر معلومات نہیں مل سکتی، ڈی جی ایف آئی اے

یہ 2الگ الگ ویڈیو کوجوڑ کر بنائی گئی ،ڈی جی ایف آئی اے کی کمیٹی کو بریفنگ

جو ویب پر ویڈیو موجود تھی ہم نے اس کا جائزہ لیا،ڈی جی ایف آئی اے کی کمیٹی کو بریفنگ

ہم نے جو ابھی رپورٹ بنائی وہ ابتدائی ہے، سربراہ سائبر ونگ

جو جائزہ لیتے ہیں وہ سافٹ ویئر کے ذریعے لیتےہیں،سربراہ سائبر ونگ

کیا ویڈیو میں موجود کمرے اور تصاویر کی تصدیق ہو سکتی ہے ؟ سینیٹر مشتاق محمد

اگر ہمیں مواد فراہم کیا جائے تو ہم موازنہ کرسکتے ہیں،ڈی جی ایف آئی اے

ویڈیو کے ایک حصے میں متاثرہ رکن کا سر کسی کے باڈی پر لگایا گیا ، ڈی جی ایف آئی اے

%d bloggers like this: