مئی 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جامِلے

اداکار سہیل اصغر کی نماز جنازہ کل اتوار کے روز نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی

لاہور اداکار سہیل اصغر کراچی میں انتقال کر گئے
سہیل اصغر گزشتہ ڈیڑھ سال سے علیل تھے

 ڈیڑھ سال قبل ان کا بڑی آنت کا آپریشن بھی ہوا لیکن وہ ٹھیک نہیں ہوسکے

سہیل اصغر ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے

 اداکار سہیل اصغر کی نماز جنازہ کل اتوار کے روز نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی

 نماز جنازہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں ادا کی جائے گی، اہلخانہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جامِلے۔

اہل خانہ کے مطابق اداکار سہیل اصغر ڈیڑھ سال سے بیمار تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

مرحوم اداکار کی نماز جنازہ کل (2021-11-14) بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

سینئر اداکار سہیل اصغر پاکستانی اسٹیج اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے لاہور سے کریئر کا آغاز کیا۔

اُن کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں چاند گرہن، خدا کی بستی، دکھ سکھ ، حویلی، کاجل گھر، ریزہ ریزہ، پیاس اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

%d bloggers like this: