مئی 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی حکومت کا سول ایوی ایشن اتھارٹی سے متعلق بڑا فیصلہ

فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضیٰ کو ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا

وفاقی حکومت کا سی اے اے سے متعلق بڑا فیصلہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ

اتھارٹی کا قیام عمل میں آگیا حکومت نے خاقان مرتضیٰ کو

ڈی جی سی اے اے کے طور کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضیٰ کو ڈی جی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی

کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا

ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی تعیناتی تک تین ماہ کے لیے ڈی جی پاکستان ایرپورٹ اتھارٹی رہیں گے

جب تک مستقل ڈی جی ایئرپورٹ اتھارٹی کی تعیناتی نہی ہو تی ، خاقان مرتضیٰ کے پاس

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی رہے گااسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 23 اگست 2021 سے تاحکم ثانی کا نوٹیفکیشن جاری کیا

صدر پاکستان نے آرڈیننس کے زریعے ایرپورٹ اتھارٹی اور سی اے اے کے قیام عمل میں لانے کے لیے آرڈیننس جاری کیا تھا

%d bloggers like this: