مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بس اغوا کرلی گئی

مسافر بس کو مسلح افراد نے سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل سے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بس اغوا کرلی گئی

کوئٹہ: مسافر بس کو مسلح افراد نے سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل سے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے معروف تفریحی مقام سلیازہ میں نامعلوم افراد نے مسافروں سے بھری بس اغوا کرلی

اور نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے، مسلح افراد مسافروں کے سامان سمیت بس بھی لے گئے۔

لیویز کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے براستہ ژوب خیبر پختونخوا جارہی تھی، بس سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل پر رکی

جہاں مسافر کھانا کھا رہے تھے، کہ مسلح افراد ہوٹل میں داخل ہوئے اور مسافروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور لیویز کی بھاری نفری سلیازہ پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی

اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں مغربی بائی پاس جبل نور، ژوب میں اور لورالائی اور میختر کے مقامات پر سڑکیں بند ہیں

جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

%d bloggers like this: