مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

750 افغان فوجی اہلکار ازبکستان پہنچ گئے

جس میں سے تقریبا 600 افغان فوجی طیارے پر سوار تھے۔

تاشقند: افغانستان کے 750 فوجی اہلکار بھاگ کر ازبکستان پہنچ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ازبکستان حکومت نے کہا ہے کہ

گزشتہ 48 گھنٹوں میں تقریبا 750 افغان فوجی اہلکارازبکستان پہنچے ہیں۔ جس میں سے تقریبا 600 افغان فوجی طیارے پر سوار تھے۔

ازبک حکام نے کہا کہ مزید 158 افغان فوجی اہلکار اتوار کو سرحد پار کر کے ان کے ملک میں داخل ہوئے جبکہ

جنوبی شہر ترمیز میں 46 فوجی طیاروں کو لینڈ کرنے پر مجبور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک افغان طیارہ اور ازبک لڑاکا طیارہ آپس میں ٹکرا گئے تھے

تاہم دونوں پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

%d bloggers like this: