اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیویارک: پاکستانی طالبہ پر تیزاب حملہ، ملزم کی نشاندہی کیلئے انعام کااعلان

پاکستانی نژاد21 سالہ فاطمہ اکرم پر 17 مارچ کو نامعلوم شخص نے تیزاب پھینکا تھا

نیویارک: پاکستانی طالبہ پر تیزاب حملہ، ملزم کی نشاندہی کیلئے انعام کااعلان

نیویارک میں پاکستانی طالبہ پرتیزاب پھنکنے والے کی نشاندہی کرنے والے کیلئے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستانی نژاد21 سالہ فاطمہ اکرم پر 17 مارچ کو نامعلوم شخص نے تیزاب پھینکا تھا۔

واقعہ کے وقت وہ اپنے والد کیساتھ گھر جا رہی تھی۔ تیزاب حملے نے میڈیکل کی طالبہ کا چہرہ اور آنکھیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق گردن اور بازو بھی تیزاب سے جل گئے ہیں۔ پولیس نے ملزموں کی نشاندہی کرنے والے کیلئے 10ہزارڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

سی سی ٹی وی کیمرہ سے حاصل کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ایک پاکستانی طالبہ اپنے گھر کے دروازے میں داخل ہونے والی تھیں کہ ایک نامعلوم شخص باہر سے بھاگتا ہوا آیا اور اس نے سیاہ رنگ کا محلول لڑکی پر پھینک کر فرار ہوگیا۔

ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کی بینائی درست نہیں ہو سکے گی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نسلی تعصب کا ہے یا نہیں فی الحال کچھ بھی کہنا مشکل ہے تاہم ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں اورجلد اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

%d bloggers like this: