اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پھانگ پھئ کھو!!||ذوالفقار علی

غائبی آواز: ویلڈن میرے نئے پاکستان کے عالی دماغ نوجوان ویلڈن

ذوالفقار علی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔

پھانگ پھئ کھو!!
ذوالفقار علی
پھانگ یوتھیا :چیمپی سو میچھے کھو تھا پھو۔ ہوچی ساچو ٹوں کا پھی۔
ولو میراثی : بھائی سٹھیا گئے ہو کیا ہو گیا ہے
پھانگ یوتھیا: می ڈھیٹو نا سمجھو عقلو پیدلو ہووں۔چنگ منگ چو۔
غائبی آواز : ہاہاہاہاہاہاہا۔
ولو میراثی : عجیب آدمی ہو یار
پھانگ یوتھیا: جچ مچ چچلی چیچل خان۔
غائبی آواز: ولو میراثی ڈھول پیٹنا چھوڑ دو ورنہ خود پٹ جاو گے!
پھانگ یوتھیا: ٹھا ۔۔ٹھا۔۔خپنگم ۔۔کپنگم۔
ولو میراثی: مُجھے تو کُچھ سمجھ نہیں آ رہا یہ ہو کیا رہا ہے۔ایک دھمکیاں لگا رہا ہے اور ایک کی تو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ وہ کیا کہے جا رہا ہے۔
غائبی آواز: پاکستان میں رہنا ہے تو پھانگ یوتھیا اور غائبی آواز کی ہاں میں ہاں ملانا ہو گی ورنہ ۔
ولو میراثی: ورنہ کیا؟
غائبی آواز: ورنہ نا غدار سمجھ کر تیرا پتا کاٹ دیا جائیگا۔
پھانگ یوتھیا: ٹھنگم ٹھینگا۔لوہا لاٹو۔اٹکن پھٹکن۔
ولو میراثی: میری عقل دانی میں تُمہاری باتیں کیوں نہیں سما رہیں؟
غائبی آواز: تیری عقل دانی دُھند کی لپیٹ میں ہے ۔دُھند کے چھٹنے تک انتظار کر لو۔
ولو میراثی: مُجھے تو صاف نظر آ رہا ہے کہ میں کچی پگ ڈنڈیوں پر چل رہا ہوں۔ سامنے ہرے بھرے کھیت ہیں میرا گاوں بھی مُجھے صاف نظر آ رہا ہے۔
غائبی آواز: کچی پگ ڈنڈیوں کا زمانہ گیا اب "سی پیک” کی سڑکوں پر چلنا سیکھو ورنہ۔۔
ولو میراثی : یہ ہر بات پر ورنہ کیوں کہتے ہو؟
غائبی آواز: ورنہ سے مُراد ہے میں جس کا جو بگاڑنا چاہوں بگاڑ سکتا ہوں ۔ولو میں تیرے ڈھول کی آواز سے بہت بیزار ہوں اسے جتنا جلدی ہو سکے بند کر دو ورنہ تُجھے تیرے ڈھول سمیت گاڑھ دونگا۔
پھانگ یوتھیا: چنگ پنگ می تیکھی تبدیلی
ولو میراثی: واقعی تبدیلی تو آ گئی ہے۔ پھانگ یوتھیا آپ کو مُبارک ہو!
غائبی آواز: وژن ٹوینٹی ٹوینٹی ون۔۔
ولو میراثی: سائیں ڈھول کا کیا کرناہے؟
غائبی آواز: سی-پیک کی سڑکوں پر کھڑے ہو کر ڈھول بجاو تو بچ جاو گے
ولو میراثی: جہاں پناہ میں ڈھول بجانا نہیں چھوڑ سکتا بس سُر بدل دیتا ہوں۔
پھانگ یوتھیا: تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے۔۔
غائبی آواز: شٹ اب پھانگ یوتھیا نئی قومی زبان میں بات کرو!
پھانگ یوتھیا: یس سر۔ٹُھک پُھک چیں چاں ڈنڈڑ اے ڈڑاؤں می گُھت۔
ولو میراثی آجکل سینیٹ الیکشن، الیکشن کمیشن اور دھاندلی کا چرچا بہت ہے ، یہ ہو کیا رہا ہے کہیں چکر اُلٹ تو نہیں چل رہا؟
پھانگ یوتھیا۔
ٹھوکا ٹھوکی ، شوٹ مٹوکی زرداری پاڑ پٹیکی۔
غائبی آواز۔ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی ہم وقت کے قیدی ہیں۔ وجودیت بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔
پھانگ یوتھیا۔ واہ سائیں واہ کیا کہنے۔۔
غائبی آواز: ہاہاہاہاہا توں خان کے ساتھ ہے یا عالیجاہ کے ساتھ۔۔؟
پھانگ یوتھیا: ہم تبدیلی کے گھوں موں ٹی پٹوں کے عادی ہیں۔۔
غائبی آواز: ویلڈن میرے نئے پاکستان کے عالی دماغ نوجوان ویلڈن۔۔

 

%d bloggers like this: