اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت کا تعلیمی ادارے18 جنوری سے کھولنے کا اعلان

اطلاعات ہیں کہ موسم گرما کی تعطیلات بھی اس سال کم ہوں گی۔ خیال رہے کہ کورونا کی تشویشناک صورتحال کے سببب 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ملک کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اسلام آباد:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے18 جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرتعلیم نے بتایا کہ9،10،11 اور12 کلاسز کا تعلیمی سلسلہ شروع18 جنوری کو شروع ہوجائے گا۔ جن کلاسز کا  آغاز25 جنوری کو ہونا تھا اب وہ یکم فروری سے شروع ہوں گی۔ ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے.

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والےپی ٹی آئی سرکارکے وفاق میں وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ طلبہ کی بہبود ہمیشہ اولین ترجیح ہو گی۔

گزشتہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فیصلہ ہوا تھا کہ18 جنوری کو نویں، دسویں، گیارویں اور بارہویں کے طلبہ تعلیمی اداروں میں جا سکیں گے۔

مارچ اور اپریل میں ہونے والے  بورڈز کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ بورڈ کے امتحانات اب مئی اور جون میں ہوں گے۔

اطلاعات ہیں کہ موسم گرما کی تعطیلات بھی اس سال کم ہوں گی۔ خیال رہے کہ کورونا کی تشویشناک صورتحال کے سببب 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ملک کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

%d bloggers like this: