اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا ویکسین کی ترسیل کے دوران جرائم میں اضافے کا خدشہ

ویکسین کی جلد دستیابی کے لیے بہت سارے ملکوں میں مالی بدعنوانی میں بھی تیزی آسکتی ہے

کورونا ویکسین کی ترسیل کے دوران جرائم میں ڈرامائی اضافہ ہو سکتا ہے

انٹرپول نے خبردار کردیا۔ انٹرپول کے سربراہ نے وارننگ دی ہے کہ

جرائم پیشہ گروہ کورونا وائرس کی قیمتی ویکسین تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی پولیس انٹرپول کے سربراہ کو خدشہ ہے وبا کے دوران ویکسین کی ترسیل تیزی سے جاری ہے

اس دوران شپمنٹس پر حملے اور ویئر ہاؤسز کو توڑ کر چوریاں بھی ہوسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ ویکسین کی جلد دستیابی کے لیے بہت سارے ملکوں میں مالی بدعنوانی میں بھی https://dailyswail.com/2020/12/08/49671/

تیزی آسکتی ہے۔

امریکی دواساز کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی تیارکردہ کووڈ ویکسین کی اب تک 16 ملکوں میں منظوری دی جاچکی ہے۔

%d bloggers like this: