اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کاغذ کی قیمت بڑھنے سے بچوں کے تعلیمی اخراجات بڑھ گئے

تیس دنوں میں فی کلو کاغذ کا ریٹ ایک سو آٹھ روپے سے ایک سو پچیس روپے تک جا پہنچا

شہری نئی مشکل میں،، کاغذ کی قیمت بڑھنے سے بچوں کے تعلیمی اخراجات بڑھ گئے،،

ایک ماہ کے دوران پانچ یا دس نہیں بلکہ سترہ روپے فی کلو کاغذ مہنگا ہوا

کورونا کا زور کم ہونے پر اسکول کیا کھلے،،

کاغذ کی قیمت روز بروز بڑھنے لگی،،

تیس دنوں میں فی کلو کاغذ کا ریٹ ایک سو آٹھ روپے سے ایک سو پچیس روپے تک جا پہنچا،،

جس کے باعث کتابیں اور کاپیاں مہنگی ہو چکی ہیں

 کورونا کے بعد سے کاغذ کی قیمت بہت بڑھی ہے، یک کاپی جو چالیس کی ملتی تھی اب پچاس کی ملتی ہے

کتابوں اور کاپیوں کی قیمتیں بڑھنے پر والدین کہتے ہیں بچوں کو تعلیم دلوانا ناممکن ہوتا جا رہا ہے،

بھاری فیسوں کے ساتھ دیگر اخراجات پورے کرنا بس میں نہیں رہا

 شہری، بہت مہنگائی ہو گئی ہے غریب آدمی کہاں جائے

تاجروں کے مطابق کاغذ مہنگا ہونے سے کاروبار بھی متاثر ہوئے ہیں

عام شہری ہی نہیں دکاندار بھی کاغذ مہنگا ہونے پر پریشانی کا شکار ہیں،،

کہتے ہیں حکام معاملے کا نوٹس لے کر اقدامات کریں تاکہ سب کو ریلیف مل سکے،

%d bloggers like this: