مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ کا ہانگ کانگ کے ساتھ تحویل مجرمان کا معاہدہ معطل

امریکی حکومت نے تحویل مجرمان کے معاہدے کو باضابطہ معطل کردی

امریکہ نے ہانگ کانگ کے ساتھ تحویل مجرمان کا معاہدہ معطل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں چین کے متنازع سیکیورٹی قوانین نافذ کیے

جانے کے بعد امریکی حکومت نے تحویل مجرمان کے

معاہدے کو باضابطہ معطل کردی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ

واشنگٹن ہانگ کانگ کے ساتھ تین معاہدوں کو معطل کرے گا

جن میں مفرور ملزمان کی گرفتاری، مجرمان کی تحویل

اور آمدن پر ٹیکس کے باہمی استثنیٰ کے معاہدے شامل ہیں۔

امریکی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ

چین ہانگ کانگ کے لوگوں کی خودمختاری کو کمزور کررہا ہے۔

%d bloggers like this: