مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وبا: دنیا میں7 لاکھ97ہزار سے زائد اموات

امریکہ اس وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 57 لاکھ 46 ہزار 272 افراد متاثر اور ایک لاکھ 77 ہزار224 ہلاک ہوئے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں سات لاکھ 97 ہزار 105 افراد ہلاک اور دو کروڑ 28 لاکھ 60 ہزار 184 متاثر ہو چکے ہیں۔ تا حال ایک کروڑ 55 لاکھ سے زائد مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

امریکہ اس وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 57 لاکھ 46 ہزار 272 افراد متاثر اور ایک لاکھ 77 ہزار224 ہلاک ہوئے۔

وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے جہاں 35 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ ایک لاکھ 12 ہزار423 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 29 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 54 ہزار975ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے 9 لاکھ 42 ہزار 106 افراد متاثر ہیں اور 16 ہزار 99 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12  ہزار 618 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 43 ہزار806 افراد متاثر ہیں جب کہ 59 ہزار 106 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 55 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 65 لاکھ 47 ہزار ہے۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

 دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

%d bloggers like this: