مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ایس ایل 2020 کے 10 میچوں کے ٹکٹوں کی واپسی کی تفصیلات جاری

دو مرحلوں پر مشتمل ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا عمل پیر سے شروع ہوگا

لاہور۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2020 کے 10 میچوں کی ٹکٹوں کی واپسی کی تفصیلات جاری کردی

دو مرحلوں پر مشتمل ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا عمل پیر سے شروع ہوگا

 پہلا مرحلہ 13 جولائی سے پانچ اگست تک جاری رہے گا

 پہلے مرحلے میں بند دروازوں میں کھیلے گئے 5 گروپ میچز اور 29 فروری کو راولپنڈی میں بارش کی نذر ہونے والے میچ کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جائیں گی

 ٹکٹ ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک جاری رہے گا

 دوسرے فیز میں لیگ کے ابتدائی شیڈول میں شامل کوالیفائر، 2 ایلیمنٹر اور فائنل میچ کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جائیں گی۔

 چھ ہفتوں پر مشتمل یہ عمل صارفین کے لیے ایونٹ کی ٹکٹوں کی واپسی کا واحد موقع ہے۔

ٹکٹوں کی ری فنڈنگ ملک 27 شہروں کے مخصوص ٹی سی ایس مراکز پر پیر سے ہفتہ، صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گا

۔گجرانوالہ، بھکر، ڈیرہ غازی، سکھر، لودھراں اور وہاڑی وغیرہ شامل ہیں۔

 صارفین کو ٹکٹوں کے پیسوں کی واپسی کے لیے اصل ٹکٹ ان مخصوص ٹی سی ایس مراکز میں جمع کرانا ہوگی۔

 ٹی سی ایس مراکز پر آنے والے صارفین کے لیے چہرے کا ماسک پہننا اورسماجی فاصلے سے متعلق دیگر حکومتی ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

 ایونٹ کی ٹکٹوں کی واپسی کایہ عمل کچھ تاخیر کا شکار ہوا، پراجیکٹ ایگزیکٹو پی ایس ایل شعیب نوید

۔ مداح بخوبی سمجھ سکتے ہیں کہ کوویڈ 19 کے سبب ہم ہر ممکنہ صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔شعیب نوید

 تمام صارفین سے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں شعیب نوید

 پی ایس ایل 2020 ایک کامیاب ایونٹ رہا، شعیب نوید

مجموعی طورپر 5 لاکھ جوشیلے مداحوں نے میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ شعیب نوید

 پی سی بی اور تمام فرنچائزز پرامید ہیں کہ لیگ کے بقیہ میچز کو2020 میں ہی ری شیڈول کرلیاجائے گا۔

 میچوں کو ری شیڈول کرنے سے متعلق تمام تفصیلات مقررہ وقت پر جاری کردی جائیں گی۔

%d bloggers like this: