مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے

بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

اے پی سی کی میزبانی جمیعت علمائے اسلام کررہی ہے

آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے

اے پی سی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے

اے پی سی میں حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے والے سردار اختر مینگل اوران کی جماعت کو بھی مدعو کیا گیا ہے

اے پی سی میں پختونخواہ میپ کے سربراہ محمود اچکزئی، نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کو بھی دعوت دی گئی ہے

اے پی سی میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی کو بھی دعوت دی گئی ہے

اے پی سی میں این ایف سی ایوارڈ، بلوچستان کو درپیش مسائل، سی پیک سمیت دیگر ایشوز زیر بحث آئیں گے ،

اٹھارہویں ترمیم، صوبہ کی سیاسی صورتحال اور صوبائی حکومت کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر بھی غور ہوگا،

%d bloggers like this: