مئی 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی

سادہ لباس میں پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت اور کمرہ عدالت کے باہر تعینات ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا عقبی دروازہ بند ہے اور وکلا کو بھی اندر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہباز شریف لاہور ہائی کورٹ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ عدالت نے 17جون تک شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ 

قومی احتساب بیورو(نیب) کی تین ٹیمیں گزشتہ روز سے شہباز شریف کو تلاش کر رہی ہیں۔ آج لاہور ہائی کورٹ میں شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر عدالت کے گردونواح اور شہر میں اکثر مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی۔

شہبازشریف کی گرفتاری کیلئے نیب نے سادہ لباس میں اہلکاروں کو عدالت کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کیا تھا۔

شہباز شریف کا لاہور ہائی کورٹ میں آمدن سے زائداثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کے لیے پیش ہوئے ہیں۔ ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا مشہود اور رانا ثناءاللہ لاہورہائیکورٹ پہنچ گئے ۔

سادہ لباس میں پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت اور کمرہ عدالت کے باہر تعینات ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا عقبی دروازہ بند ہے اور وکلا کو بھی اندر جانے سے روک دیا گیا ہے۔

نیب نے میاں شہباز شریف کو گزشتہ روز طلب کیا تھا لیکن انہوں نے پیش ہونے کے بجائے اپنے نمائندے محمد فیصل کے ذریعے اثاثہ جات کے حوالے سے تفصیلی جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف ہائیکورٹ میں قبل از گرفتاری ضمانت کی تاریخ نہ ملنے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب ٹیم کا چھاپہ

نیب لاہورمیں عدم پیشی قومی احتساب بیورو نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے چھاپہ مارا تھا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کے لیے گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے جاتی امرا سمیت مختلف جگہوں پر چھاپے مارے تھے۔ نیب نے ماڈل میں شہبازشریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

گزشتہ روز ماڈل ٹاون کی رہائشگاہ پرناکام کارروائی کے بعد نیب لاہورمیں ڈی جی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پلان آف ایکشن میں تبدیلی کی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ نیب نے شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔

شہباز شریف سے سوال کیا ہے کہ سال 1998 سے سال 2018 کے دوران فیملی کے اثاثے بڑھ کر 549 ارب ہوئے۔ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔

نیب نے استفسار کیا کہ بیرون ملک کون کون سے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس موجود  ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سال 2005 سے سال 2007 کے دوران لیے جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

شہباز شریف سے سوال کیا گیا ہے کہ فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تحائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور سال 2008 سے سال 2019 کے دوران زرعی آمدنی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

%d bloggers like this: