مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے بگاڑنے پر تل گیا

نیپال کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع ایشور پوکھرل نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے

بھارت اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے بگاڑنے پر تل گیا،

چین سے تنازع کے بعد نیپال بھی بھارت کے خلاف بول اٹھا،

نیپال نے کالا پانی کے تنازعے پر بھارتی آرمی چیف منوج مکنڈ نرونے کے بیان کو اپنی عوام کی توہین قرار دے دیا،

نیپال کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع ایشور پوکھرل نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

کالا پانی کے تنازعے پر بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان سے نیپالی گورکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھارتی آرمی چیف نے چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا ک

ہ اترکھنڈ میں تعمیر کی جانے والی نئی سڑک پر نیپال کے اعتراضات کسی کی ایما پر ہیں،

جبکہ بھارت کا نیپال کے ساتھ سرحدی تنازع بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

نیپالی وزیراعظم نے نیا نقشہ جاری کیا جس میں کالا پانی، لمپیا دھورا اور لیپو لیکھ کے علاقے کو نیپال کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: