مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انسانی دماغ خوابوں کے ذریعے حالیہ واقعات کو دوبارہ جی کر یادیں بنانے میں مدد دیتے ہیں

گیم کھیل کر جب نوجوان سوئے تو سائنسدانوں کو الیکٹرونک آلے کے ذریعے ایک جیسے سگنل موصول ہوئے

انسانی دماغ خوابوں کے ذریعے حالیہ واقعات کو دوبارہ جی کر یادیں بنانے میں مدد دیتے ہیں ۔۔ محققین کی جانب سے اسے آف لائن ری پلے کا نام دیا گیا ہے ،،،

امریکی سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران گیم کھیلتے نوجوانوں کے دماغ کو سمجھنے کے لیے ان میں الیکڑونک آلہ نسب کیا

جس کے بعد انہیں گیم پر فوکس کرنے کو کہا گیا ۔۔۔ گیم کھیل کر جب نوجوان سوئے تو سائنسدانوں کو الیکٹرونک آلے کے ذریعے ایک جیسے سگنل موصول ہوئے

جو گیم کھیلتے ہوئے موصول ہوئے تھے ،،، ان کے دماغ نے ایک ہی سرگرمی کو دوبارہ دوبارہ دہرانا شروع کر دیا ۔۔

ماہرین کا خیال ہے کہ آف لائن ری پلے یادوں کو مزید مستقل کرنے میں زیادہ معاون ثابت ہوتا ہے ،،،

اس سے پہلے ایسی تحقیق جانوروں پر کی جا چکی ہے لیکن انسانی دماغ پر یہ پہلا تجربہ ہے۔

%d bloggers like this: