مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کیخلاف جنگ میں وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کی کوششوں کو سبوتاژ کیا، بلاول

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے نمائندے ہر بیان میں میرے صوبہ کو نشانہ بناتے ہیں،وفاقی حکومت نے ہماری ہر کوشش سبوتاژ کیا۔

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کے ہر صوبے کو وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے، بتایا جائے وفاقی حکومت نے آج تک کیا کیا ہے؟

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کردیاہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ کراچی میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو ہر وقت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے مگر اس وزیراعلیٰ سے کوئی نہیں پوچھتا کہ جو کہتا ہے کورونا کیسے کاٹتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے نمائندے ہر بیان میں میرے صوبہ کو نشانہ بناتے ہیں،وفاقی حکومت نے ہماری ہر کوشش سبوتاژ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے ہمیں لڑنا ہے، میرے ملک کا وزیراعظم عمران خان اور وزیر صحت بھی عمران خان ہے۔ وفاقی حکومت کو اپنی ذمہ داری اٹھانا پڑے گی۔

……………………………………………………..

سندھ حکومت لاک ڈاوَن میں میڈیا ورکرز سے متعلق پالیسی پر کام کررہی ہے،بلاول بھٹو زرداری
یوم مزدور پر ہر سال جلسے کرتے ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی
اس سال کورونا کے باعث مزدوروں کے ساتھ آج کا دن نہ مناسکے،بلاول بھٹو
ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں،بلاول بھٹو زرداری
400طبی عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوا،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری
آج کا دن ڈاکٹروں اور طبی عملے کے نام کرتے ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی
کورونا وائرس سے سب سےزیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا،بلاول بھٹو زرداری
حکومت پاکستان کو دیہاڑی دار طبقے اورطبی عملےکیلئے عملی اقدام کرنا چاہیے،بلاول بھٹو
کورونا وائرس سے پاکستان میں 9ڈاکٹرز جاں بحق ہوئے،بلاول بھٹو زرداری
ہماری ضروریات پوری کی جائیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
ڈاکٹر،نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف سے کم تنخواہ پر کام لے رہے ہیں، بلاول بھٹو
صوبائی سطح پر ہماری ضروریات پوری کی جائیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ورکرز کو تیاری کے ساتھ بھیجنا ہوگا، بلاول بھٹو
بتایا جائے وفاقی حکومت نے آج تک کیا کیا ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
کورونا میں سب سے زیادہ دہاڑی دارطبقہ متاثرہواہے،بلاول بھٹوزرداری
وفاقی حکومت کو اپنی ذمہ داری اٹھانا پڑے گی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
کورونا وائرس کی وبا سے ہمیں لڑنا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
میرے ملک کا وزیراعظم عمران خان اور وزیر صحت بھی عمران خان ہے، بلاول بھٹو
وزیراعظم عمران خان اور ان کے نمائندے ہر بیان میں میرے صوبہ کو نشانہ بناتے ہیں، بلاول بھٹو
وفاقی حکومت نے ہماری ہر کوشش سبوتاژ کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
ہر صوبہ کو وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی
وفاقی حکومت نےاپنی نالائقی اورنااہلی سےصوبائی حکومتوں کونقصان پہنچایاہے،بلاول بھٹو
وزیراعلیٰ سندھ کو ہر وقت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
اس وزیراعلیٰ سے کوئی نہیں پوچھتا کہ جو کہتا ہے کورونا کیسے کاٹتا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی
ملک کے غریب عوام کو کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
پہلےدن سےوزیر اعظم روزانہ اجرت والوں کاذکرکرتےہیں،لیکن ایک روپیہ نہیں دیا،بلاول بھٹو
وفاقی حکومت کی طرف سے ہمیں ایک روپیہ تک نہیں ملا، چیئرمین بلاول بھٹو
صوبائی حکومت 90فیصد کام خود کررہی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
بتایا جایا وفاق صوبائی حکومت کی کتنی مدد کرنے کو تیار ہے؟بلاول بھٹو
ہم آپ پر تنقید نہیں کررہے ہم آپ سے مدد کی درخواست کررہے ہیں، بلاول بھٹو
ہمارے وزیراعظم دن میں کوئی اور رات کوکوئی بیان دیتے ہیں ،بلاول بھٹو
لاک ڈاوَن میں توسیع کا اعلان وفاقی وزیر نے کیا، بلاول بھٹو
عمران خان کو کون سمجھائے گا کہ وہ اب کنٹینر پر نہیں ملک کے وزیراعظم ہیں، بلاول بھٹو
وزیراعظم بنیں اور اس مشکل وقت میں ہماری مدد کریں، بلاول بھٹو
میں نے شروع دن سے کہا تھا کہ حکومت کو یہ جنگ دو محاذوں پر لڑنی ہے، بلاول بھٹو
وفاقی حکومت دونوں محاذوں پر ناکا م ہوگئی، نامعیشت کو سنبھالا گیا اور نہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا، بلاول بھٹو
وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی صوبائی حکومتوں کی مدد کریں، بلاول بھٹو
معیشت کوسنبھالنے کیلئےآج تک ہمیں وفاق سےایک روپیہ نہیں ملا،بلاول بھٹو زرداری
صحت کےشعبےکیلئےآج تک ہمیں وفاق سےایک روپیہ نہیں ملا،بلاول بھٹوزرداری
صحت کےشعبےکیلئےآج تک ہمیں وفاق سےایک روپیہ نہیں ملا،بلاول بھٹوذرداری
وفاقی حکومت کو صوبائی حکومتوں کا ساتھ دینا پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری
اگر 100فیصد بھی لاک ڈاوَن کریں تب بھی اسپتالوں پر پریشر آئےگا، بلاول بھٹو
ایسی تشویشناک صورتحال میں وزیراعظم دن میں ایک بیان دیتےہیں رات میں دوسری بات کردیتےہیں،بلاول
کون وزیر اعظم کوسمجھائےگاکہ ملک تشویشناک صورتحال سےدوچارہے،بلاول بھٹو
ایسےکرداراوربیانات سےکوروناسےمقابلےکوتقصان پہنچ رہاہے،بلاول بھٹوزرداری
کاروباری طبقے کو ریلیف پہنچانا ہے،ہماری مدد کریں ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں، بلاول بھٹو
اگر ہم کامیاب ہوں گے تو آپ کامیاب ہوں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
وفاقی حکومت نے ہماری قومی یکجہتی کی کوشش کو ناکام بنادیا، بلاول بھٹو
پاکستان نے ہمیشہ مشکلات کا سامنا کیا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
ہم نے جنگ اور دہشتگردی کا مقابہ کیا ہے ،کورونا کا مقابلہ بھی کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو
وفاقی حکومت ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر پیسہ خرچ کرے،بلاول بھٹو
وزیراعظم سے امید کرتے ہیں کہ وہ وزیراعظم بن کر کام کریں گے، بلاول بھٹو
عمران خان اگر وزیراعظم نہیں بن سکتے تو پھر خود استعفیٰ دے دیں، بلاول بھٹو
فرنٹ لائن ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
پیپلزپارٹی نے سب سے پہلے ووہان، ایران کراچی اور بلوچستان کو بند کرنے کی ساز ش کی، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی نے کورونا وائرس نہیں پھیلایا، بلاول بھٹو زرداری
خطرہ ہے مئی میں یا مئی کے آخر میں پریشر آئے گا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
وزیراعظم سے پوچھا جائے کہ کتنی شرح اموات ہونی چاہیے، تاکہ پھر ہم قدم اٹھائیں، بلاول بھٹو
ہماری کوشش ہے کہ بیماری کے پھیلاو کو جتنا روک سکیں اتنا بہتر ہوگا، بلاول بھٹو
اگر ہم لاک ڈاؤن ختم کرتےہیں تو اسپتالوں پراوردباؤآئےگا،بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ
وزیراعظم عمران خان نے کام نہیں کرنا تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، بلاول بھٹو

%d bloggers like this: