مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کشمیری خاتون فوٹو جرنلسٹ کے خلاف مقدمہ درج

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیس بک صارف ایسا مواد بھی اپ لوڈ کررہی ہیں

کشمیری خاتون فوٹو جرنلسٹ کے خلاف مقدمہ درج

سرینگر

(ساوتھ ایشین وائر )

مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس نے جواں سال خاتون فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرہ کو یو اے پی اے ایکٹ (غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ترمیم شدہ ایکٹ)

کے تحت سوشل میڈیا پر ملک مخالف مواد شائع کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے-

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سائبر پولیس نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ مسرت زہرہ نوجوانوں کو اپنے فیس بک پوسٹس کے ذریعے ملک مخالف سرگرمیاں انجام دینے کے لیے

اکسا رہی تھیں جس کی وجہ سے امن و قانون میں خلل واقع ہونے کا امکان تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیس بک صارف ایسا مواد بھی اپ لوڈ کررہی ہیں

جو ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دیتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی شبیہہ بگاڑنے کے مترادف ہے۔

اس ضمن میں سائبر پولیس نے ایک ایف آئی آر زیر نمبر 10/2020 زیر سیکشن UAPA) act) کے تحت ان پر مقدمہ درج کیا ہے-

القمرآن لائن کے مطابق مسرت زہرہ سرینگر کے علمگری بازار سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون فوٹو جرنلسٹ ہیں جو قومی و بین الاقوامی سطح پر مختلف میڈیا اداروں کے ساتھ فری لانس

فوٹو گرافر کے طورپر وابستہ ہیں اور ان کا کام ملکی سطح پر کافی سراہا گیا ہے-مسرت زہرہ نے ساوتھ ایشین وائر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

انہیں اس بارے میں صبح تک کوئی علم نہیں تھا تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی پولیس کا پریس ریلیز دیکھا جس میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تفصیلات درج تھیں

-واضح رہے سائبر پولیس نے اس سلسلے میں جاری پریس ریلیز میں انہیں صرف ایک عام فیس بک صارف کے طور پر ظاہر کیا ہے۔

تاہم اس میں انہیں فوٹو جرنلسٹ نہیں لکھا گیا ہے-ساوتھ ایشین وائر نے جب کشمیر کی خاتون صحافی یونین کی صدر اور سرکردہ خاتون صحافی فرزانہ ممتاز سے بات کہ

تو انہوں نے کہا کہ وہ ایس پی سائبر پولیس کے ساتھ اس سلسلے میں بات کریں گی اور مزید تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ہی کوئی ردعمل ظاہر کریں گی۔

%d bloggers like this: