مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکا میں عالمی وبا سے 9 ہزار 600 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے

آنے والا ہفتہ بیشتر امریکیوں کی زندگی کا سب سے افسوسناک ہفتہ ہوسکتا ہے

امریکا میں عالمی وبا سے 9 ہزار 600 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اتنی ہلاکتوں کے بعد مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی۔

بروکلین اسپتال میں مرنے والوں کی لاشیں رکھنے کےلیے عارضی مردہ خانہ بنا دیا گیا۔

نیویارک کے بعد نیو جرسی اور نیو آرلینز کورونا کے نئے گڑھ بن گئے

جہاں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے،،امریکی سرجن جنرل جیروم ایڈمز نے خبردار کیا کہ

آنے والا ہفتہ بیشتر امریکیوں کی زندگی کا سب سے افسوسناک ہفتہ ہوسکتا ہے۔

امریکا بدستور دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے

امریکہ میں ہلاکتیں بڑھنے پر مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی۔ بروکلین اسپتال میں مرنے

والوں کی لاشیں رکھنے کےلیے عارضی مردہ خانہ بنا دیا گیا۔

نیویارک کے بعد نیو جرسی اور نیو آرلینز کورونا کے نئے گڑھ بن گئے جہاں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے

امریکہ کے شہر نیویارک کے جیوٹس سنٹر میں کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کے پیش نظر 2500 بستروں کا ہسپتال قائم کیا گیا ہے

جسے امریکہ میں سب سے بڑا فیلڈ ہسپتال قرار دیا جا رہا ہے

امریکی سرجن جنرل جیروم ایڈمز نے خبردار کیا کہ آنے والا ہفتہ بیشتر امریکیوں کی زندگی کا سب سے افسوسناک ہفتہ ہوسکتا ہے

نیویارک کے گورنر کومو نے کہا ہے کہ آئندہ سات روز میں کرونا وائرس کی وجہ سے

صحت کی خراب تر صورت حال اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کو چین میں کورونا وائرس کی پہلی سرکاری اطلاع

تین جنوری کو مل گئی تھی لیکن انتظامیہ نے عالمگیر وبا کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کرنے میں 70 دن لگا دیے۔

%d bloggers like this: