مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کو دھوکہ قرار دینے والی پشتو نظم گانے والے دو مولوی گرفتار

بنوں پولیس نے 2 مولویوں سمیت 3 افراد کو عوام ورغلانے ملکی سلامتی کو نقصان پنچانے اور اشتعال انگیزی پھیلانے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے

بنوں (ساوتھ ایشین نیوز ) کورونا وائرس کو دھوکہ قراردینے والی مزاحیہ نظم گانے اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں بنوں پولیس نے 2 مولویوں سمیت 3 افراد کو عوام ورغلانے ملکی سلامتی کو نقصان پنچانے اور اشتعال انگیزی پھیلانے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے

گرفتار شدگان میں مولوی عبدالجلیل اور مولوی بلال کے علاوہ اس نجی اسٹوڈیو کا مالک بھی شامل ہے جس نے کورونا کو دھوکہ قرار دینے والی مزاحیہ نظم ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی

%d bloggers like this: