مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کامياب فلموں کی ضمانت سمجھے جانےوالے باکمال اداکار محمدعلی کو مداحوں سے بچھڑے 14 سال بيت گئے

محبت ، دامن اور چنگاری ، صاعقہ، آگ کا دریا، آئینہ اورحیدر علی سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کرشہرت کی بلندیوں کوچھوا۔

کامياب فلموں کی ضمانت سمجھے جانےوالےاور شہنشاہ جذبات  کے نام سے شہرت پانے والے باکمال اداکار محمدعلی کو مداحوں سے بچھڑے چودہ سال بيت گئےہیں۔

محمد علی نے ریڈیو پاکستان سے کیریئر کا آغاز کیا، فلم چراغ جلتا رہاسےلالی ووڈ میں انٹری کی مگر پھرفلم نگری کے ہی ہو کر رہ گئے۔

محبت ، دامن اور چنگاری ، عادل ، ہم ایک ہیں، ہیبت خان، بدلتے رشتے، صاعقہ، کنیز ، آگ کا دریا، آئینہ اور صورت اورحیدر علی سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کرشہرت کی بلندیوں کوچھوا۔

محمد علی اداکاری کے دوران  کردار میں اس قدر ڈوب جاتے کہ حقیقت کا گمان ہوتا۔ 270 فلموں میں فن کے جوہردکھانےوالےمحمد علی کو اپنی آواز کے اتار چڑھاو پر ایسا عبور تھا کہ جو کردار کرتے اسے امر کر دیتے تھے۔

اداکارہ شبنم ، بابرہ شریف اوردیبا کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا لیکن اداکارہ ذیبا کے ساتھ انکی جوڑی بہت مقبول ہوئی  70 سے زائد فلموں میں زیبا کے ساتھ کام کیا اور انہی کو جیون ساتھی بھی چنا۔

فنی خدمات کے اعتراف میں محمدعلی کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغہ امتیاز سمیت بے شمار ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا۔

محمد علی 19 مارچ 2006 کو اچانک دل کا دررہ پڑنے پر دنیا سے کوچ کر گئے۔ لیکن لالی ووڈ کے نگار خانوں میں ان کی اداکاری کی گونج آج بھی سنائی دیتی ہے۔

%d bloggers like this: