مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نئی دہلی:حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں: ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ نے پولیس کو ہدایت دی ہے دہلی کے حساس مقامات پر جلد از جلد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

نئی دہلی،4مارچ: دہلی ہائی کورٹ نے پولیس کو ہدایت دی ہے دہلی کے حساس مقامات پر جلد از جلد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔
عدالت میں دہلی پولیس کی وکیل راہول مہرا نے کہا کہ 44 حساس علاقوں میں 6630 سی سی ٹی کیمرے کی تنصیب کا کام مارچ 2021 تک پایہ تکمیل تک پہنچے گا ۔

ذرائع کے مطابق انہو ں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب کے لئے ٹینڈر کی کاروائی میں طویل وقت لگے گا۔
اس سے قبل دہلی پولیس نے کہا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب کا جنوری تک مکمل ہو جائیگا ۔اس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے ہدایت دی کہ دہلی کے حساس علاقوں میں جلد ازجلد سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا ئیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگا نے سے خواتین کے خلاف ہو نے والے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

تفصیلات  کے مطابق2012 میں نربھیا اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد عدالت نے نوٹس لیتے ہوے اس معاملے پر سماعت کا آغاز کیا تھا ۔

عدالت کی جانب سے اس معاملہ پر وقتا فوقتا ہدایات جاری ہو تی رہی ہیں ۔ اس سے قبل عدالت نے دہلی پولیس کو دہلی کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ تنصیب کرنے کا حکم جا ری کیا تھا ۔

%d bloggers like this: