اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مردان کے نواحی گاوں میں پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی کی لاش مل گئی

فاطمہ گل تین دن قبل اس وقت لاپتہ ہوگئی تھی جب وہ اپنے گھر کے سامنے کھڑی تھی

مردان کے نواحی گاوں گڑھی کپورہ میں تین دن قبل گھر کے سامنے سے پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی فاطمہ گل کی لاش مل گئی۔

فاطمہ گل تین دن قبل اس وقت لاپتہ ہوگئی تھی جب وہ اپنے گھر کے سامنے کھڑی تھی پولیس کانسٹیبل لائق زادہ کی ننھی پری فاطمہ گل کی لاش اج صبح اس کے گھر کے سامنے نالی میں پڑی ہوئی ملی

لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردان میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا جہاں ڈی پی او سجاد خان اور پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی

ڈی پی او نے میڈیا سے بات کرتے ہوا کہا کہ واقعہ کی تفتیش کے لیے ایس پی آپریشن مشتاق خان کی سربراہی جے آئی ٹی بنادی گئی

جو واقعہ کی مختلف پہلووں سے جائزہ لے گی انہوں کے کہا پوسٹماٹم رپورٹ ملنے کے بعد پتہ چل سکے گا کہ

بچی کو کس طریقے سے قتل کیا گیا ہے۔۔بچی کے ورثاء کے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کہ قانون کے کٹھرے میں لاکڑا کیا جائے۔۔۔۔

%d bloggers like this: