اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجابی زبان میں کسی کو مخاطب کرنا کوئی بُری بات ہے؟

پاکستان میں سوشل میڈیا کی ٹائم لائنز پر ایک ایسی وڈیو کا چرچا ہے جس میں پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو روکا تو انہوں نے عجیب ردعمل دیا ۔

پنجابی کیوں بولی ۔۔اسلام آباد میں خاتوں اس بات پر خائف دکھائی دیں کیونکہ ٹریفک پولیس اہلکار نے ان سے پنجابی میں گفتگو کرنے کا جرم کیا تھا ۔۔بات سوشل میڈیا پر کیا آئی تبصروں کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا

پاکستان میں سوشل میڈیا کی ٹائم لائنز پر ایک ایسی وڈیو کا چرچا ہے جس میں پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو روکا تو انہوں نے عجیب ردعمل دیا ۔

ویڈیوکلپ میں خاتون کی پولیس اہلکاروں سے گفتگو سنی اوردیکھی جا سکتی ہے۔ خاتون کا شکوہ ہے  کہ پولیس اہلکار نے ان سے پنجابی بول کر بدتمیزی کا ارتکاب کیا ہے

پولیس اہلکاروں اور خاتون کی تلخ کلامی کے مناظر سوشل میڈیا تک پہنچے تو صارفین نے تبصروں کا محاذ سنبھال لیا

 ٓصحافی اجمل جامی نے توقع ظاہر کی کہفقط پانچ منٹ مزید مکالمہ جاری رہتا اور پولیس اہلکار قانونی کارروائی جاری رکھتاتو شاید وہ خود پنجابی بولنا شروع کر دیتیں۔

اسلام آباد میں مقیم  غیر ملکی میڈیا سے وابستہ صحافی مونا خان نے لکھا’’ان محترمہ نے انگریزی میں شٹ اپ بولا وہ اُن کی نظر میں ڈیسنٹ ہے اور پولیس والے کی پنجابی محترمہ کو ناگوار گزری۔ احساس کمتری کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔ پنجابی ہماری زبان ہے اور ہمیں اس سے پیار ہے۔ دوسری زبان سیکھنے کا یہ مطلب نہیں کہ مادری زبانیں باعث شرمندگی بن جائیں۔‘‘

کچھ صارفین نے خاتوں کے ذہنی توازن خراب ہونے کی بات کی تو کچھ نے لکھا کہ وہ ویڈیو دیکھ کر  اپنی ہنسی نہیں روک پا رہے

صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا پنجابی بولنا جرم ہے ۔۔صارفین نے خاتون کی انگریزی کو بھی ہدف تنقید بنایا

ٹوئٹر پر یہ بحث کی جا رہی ہے کہ کیا پنجابی زبان میں کسی کو مخاطب کرنا کوئی بُری بات ہے ؟

%d bloggers like this: