مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنرل سلیمانی کا 4 امریکی سفارت خانوں پر حملے کا منصوبہ تھا ، ٹرمپ

ایران کے کمانڈر قاسم سلیمانی مغربی ایشیا میں امریکہ کے چار سفارت خانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

جنرل سلیمانی کا 4 امریکی سفارت خانوں پر حملے کا منصوبہ تھا ، ٹرمپ

واشنگٹن،

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے کمانڈر قاسم سلیمانی مغربی ایشیا میں امریکہ کے چار سفارت خانوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا دیگر سفارت خانوں پر بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی تھی؟

اس پر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے یہ واضح طور پر کہہ سکتا ہوں کہ چار سفارت خانوں پر حملے کی منصوبہ بندی تیار کی گئی تھی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بغداد میں واقع سفارت خانہ ان میں ایک تھا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے کہا کہ خفیہ رپورٹ کے مطابق سلیمانی مغربی ایشیا میں امریکی سفارتی اور فوج کے جوانوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اس لئے امریکہ نے اس کے خلاف یہ کارروائی کی۔
امریکہ نے گزشتہ ہفتے عراق کے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب راکٹ سے حملہ کرکے قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا۔

ذرائع  کے مطابق سلیمانی کی موت کے بعد مغربی ایشیا میں کشیدگی اضافہ ہو گیا تھا اور ایران نے بھی گزشتہ بدھ کو عراق واقع امریکہ کی دو ائیر بیس پر میزائل سے حملہ کیا گیا تھا۔

ایران کے میزائل حملے کے بعد امریکہ نے اس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

%d bloggers like this: