مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکا نے ایران کو مزید پابندیوں میں جکڑ دیا

امریکی اڈے پر میزائل حملے کے جواب میں ایرانی لوہے اور اسٹیل کمپنیوں سمیت دیگر شعبے میں سخت پابندیاں لگا رہے ہیں

امریکا نے ایران کو مزید پابندیوں میں جکڑ دیا
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسٹیو منچن نے ایران پر مزید اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ امریکی اڈے پر میزائل حملے کے جواب میں ایرانی لوہے اور اسٹیل کمپنیوں سمیت دیگر شعبے میں سخت پابندیاں لگا رہے ہیں،

امریکی وزیرخزانہ نے بتایا کہ ٹیکسٹائل، معدنیات، کان کنی اور دیگر سیکٹرز پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

اسٹیو منچن کے مطابق ایرانی کمپنیوں پر مختلف نوعیت کی 17پابندیاں لگائی گئی ہیں جس کے تحت چین ایران سے تیل نہیں خرید سکتا جب کہ 8 اعلیٰ ایرانی عہدیداروں پر بھی لگائی گئی ہے۔

%d bloggers like this: