مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ: ایران کے خلاف جنگ کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرار دادمنظور

قرار داد ڈیمو کریٹس کے اکثریتی ایوان میں 194 ووٹوں کے مقابلے میں 224 ووٹوں سے منظور کی گئی

واشنگٹن:

امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگ کرنے کے اختیارات کو محدود کرنے کی قرار داد کو منظور کر لیا گیا۔

قرار داد ڈیمو کریٹس کے اکثریتی ایوان میں 194 ووٹوں کے مقابلے میں 224 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ قرار داد کا مقصد ایران کے ساتھ کسی بھی تنازع کی صورت میں عسکری کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری کو لازمی قرار دینا ہے، سوائے اس کے کہ امریکا کو کسی ناگزیر حملے کا سامنا ہو۔

ٹرمپ سے جنگ کا اختیار واپس لینے کا ڈیموکریٹس کا بل اگلے ہفتے سینیٹ میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان سے منظور ہونے والے بل کی سینیٹ سے منظوری کا امکان نہیں، کیونکہ سینیٹ میں ری پبلکنز کی اکثریت ہے۔

%d bloggers like this: