مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر کو بھارت بنانے کے بجائے بھارت کو کشمیر بنا دیا: یشونت سنہا

حکومت نے دعوی کیا تھا کہ کشمیر کے حالات ٹھیک ہونگے اور جموں کشمیر بھی دیگر ریاستوں کی طرح خوشحال ہو گی

دہلی ،

بھارت کے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے کہا جے این یو طلبا اور اساتذہ پر حملے سے عیاں ہوتا ہے کہ ‘سرکاری غنڈوں اور سرکاری پولیس میں کوئی فرق نہیں رہا’۔ انہوں نے پولیس پر سماج مخالف طاقتوں کی حمایت کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

سابق وزیر یشونت سنہا نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دعوی کیا تھا کہ کشمیر کے حالات ٹھیک ہونگے اور جموں کشمیر بھی دیگر ریاستوں کی طرح خوشحال ہو گی، لیکن حالات اس کے بالکل برعکس ہیں۔

انہوں نے کہا حکومت کی سخت گیر پولیسی کے خطرناک نتائج سا منے آرہے ہیں۔القمرآن لائن کے مطابق سنہا، جو تقریبا دو دہائیوں سے زائد عرصے تک بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ تھے، نے ان باتوں کا اظہار جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران کیا۔

ذرائع  کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلبا اور اساتزہ پر نقاب پوش غنڈوں نے حملہ کیا اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومتی غنڈوں اور پولیس کے درمیان کوئی فرق نہیں رہا ہے۔

سنہا نے انکشاف کیا کہ وہ چار سال قبل جموں کشمیر کے دورے پر تھے اور انہوں نے حالات کو بہتر بنانے کے لئے ایک رپورٹ بھی تیار کی تھی

لیکن مذکورہ رپورٹ جب ریاست کے ایک اعلی افسر کو سونپی گئی تو انہوں نے کہا ‘حکومت کی پولیسی ہے کہ وہ کسی سے بات چیت نہیں کرے گی بلکہ جو بھی شخص حکومت کے خلاف آواز اٹھائے گا اس کو سختی سے کچل دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد اسی سخت گیر پولیسی کو اپنایا گیا تاکہ کوئی آواز نہ اٹھا سکیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سنہا نے کہا حکومت نے دعوی کیا تھا کہ

کشمیر کو بھارت جیسا بنایا جائے گا لیکن پانچ ماہ گزرنے کے بعد بھارت ہی کشمیر بن گیا ہیں لیکن کشمیر ویسے کا ویسا ہی ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ وقت میں جب ہم دہلی میں گھومتے ہے تو کشمیر جیسا تاثر ملتا ہے کیونکہ ہر جگہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کا ناکا لگا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا پہلے حکومت پولیس کا استعمال کر کے لوگوں کی آواز کچلتی تھی لیکن اب حکومت غنڈوں کا سہارا لیکر لوگوں کو زدکوب کرتی ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ

‘پورے ملک میں عجیب کیفیت ہے، جہاں پولیس عوام کی مدد کرنے کے بجائے غنڈوں کی مدد کر رہی ہیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب شاہین باغ میں ہزاروں لوگوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا جس میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔

%d bloggers like this: