مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خرطوم: سوڈان میں فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا

حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں

خرطوم: سوڈان میں فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں سوار 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان میں 18 مسافروں کو لے کر جانے والا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ایلجینیا سے اڑا جو اپنی پرواز کے 5 منٹ بعد ہی زمین پر آگرا۔

فوجی ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جہاز میں عملے کے 7 ممبران سمیت تمام 18 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 جج اور 8 دیگر شہری شامل تھے جب کہ مرنے والوں میں 4 بچے بھی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی کا کہنا ہےکہ حادثے میں عالمی پروگرام برائے خوراک کے سوڈان کے ایک ملازم اپنی اہلیہ اور 4 بچوں سے سمیت ہلاک ہوگئے۔

حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں

%d bloggers like this: