مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت کے سرکاری محکموں کے ملازمین کا مظاہرین اور طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی

حکومت کے محکمہ اطلاعات کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل سے ملازم نے ذاتی ٹوئٹ کرکے مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا

بھارت کے سرکاری محکموں کے ملازمین بھی مظاہرین اور طلبہ کے ساتھ
حکومت کے محکمہ اطلاعات کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل سے ملازم نے ذاتی ٹوئٹ کرکے مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا

نئی دہلی,

بھارتی حکومت کے سرکاری محکمہ اطلاعات کے ملازمین بھی سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ سے دہلی یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ ذرایع  کے مطابق پریس انفارمیشن بیورو نے اس کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ کئے گئے ذاتی ٹوئٹ پر ناراضگی ظاہر کی جس میں دہلی پولیس کے ساتھ تصادم میں ملوث مظاہرین سے اظہاریگانگت کیاگیاتھا۔

مذکورہ ٹوئٹ جو مبینہ طور پر سے پی آئی بی کی سوشل میڈیاٹیم کے ایک رکن نے کیاتھا جو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم بھی ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی کے طلبہ سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔
جامعہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا ہے جس کی میں توقع کررہاتھا۔میں اپنے ساتھی طلبہ کو خون بہنے نہیں دے سکتاٹوئٹ میں ہیش ٹیگ کا جو استعمال کیاگیاتھا وہ کچھ اس طرح تھا کہ طلبہ کے خلاف تشدد روکیں۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اس کے ایک گھنٹہ بعد پی آئی بی نے اپنے ہینڈل سے ٹوئٹ کیاکہ اس کے ایک سوشل میڈیا ٹیم کے رکن نے اس معاملے پر اپنی نجی رائے پوسٹ کی ہے۔

شہریت ترمیمی ایکٹ2019کے خلاف احتجا ج کررہے طلبہ کے پولیس کے ساتھ تصادم میں کم سے کم چھ پولیس جوان جبکہ35طلبہ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع  کے مطابق پریس انفارمیشن بیورو بھارت کی مرکزی حکومت کا محکمہ ہے جو وزرات انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کے تحت کام کرتا ہے اور اس کہ ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے فیصلے اور میڈیا پالیسیوں کو اجاگر کرنے کاکام کرے۔

%d bloggers like this: