مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

31دسمبر کے بعد کن موبائل فونز پر واٹس ایپ کال نہیں ہوسکے گی؟

واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی صارف جو ان پرانے فونز کا استعمال کررہا ہے وہ اب نئے اکاؤنٹ نہیں بنا سکتا ہے اور نہ ہی موجودہ اکاؤنٹ کی دوبارہ بحالی کر سکتا ہے

سماجی رابطوں کے حوالے سے معروف  واٹس ایپ دنیا بھر میں لاکھوں موبائل فونز پر اپنی سروس اس مہینے کے آخر تک بند کر دے گی۔ 

واضح رہے کہ وٹس ایپ سروس ان تمام پرانے موبائل فونز پر دستیاب نہیں ہوگی جو اپنی معیاد پوری کر چکے ہوں۔ زیادہ پرانے موبائل فون رکھنے والے صارفین 31 دسمبر سے واٹس ایپ سروس سے محروم ہو جائیں گے۔

اس ضمن میں جاری کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کوئی بھی آئی فون جو آئی او ایس سیون (iOS7) سے پرانا ہوگا اس پر 31 دسمبر 2019 سے واٹس ایپ سروس دستیاب نہیں ہوگی۔ معروف موبائل فون کمپنی آئی فون نے آئی فون 5 ایس اور 5 سی سن 2013 میں متعارف کرائے تھے۔ 31 دسمبر کے بعد ان موبائل فونز پر واٹس ایپ سروس دستیاب نہیں ہوگی۔

اسی طرح اینڈرائیڈ ڈیوائس 2.3.7  جوعام طور پر جنجر بریڈ کے نام سے معروف ہے پر بھی 31 دسمبر 2019 سے واٹس ایپ سروس دستیاب نہیں ہوگی۔

واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی صارف جو ان پرانے فونز کا استعمال کررہا ہے وہ اب نئے اکاؤنٹ نہیں بنا سکتا ہے اور نہ ہی موجودہ اکاؤنٹ کی دوبارہ بحالی کر سکتا ہے کیونکہ موبائل فون بنانے والی کمپنیوں نے ایسے فونز کے لیے فیچرز بنانا بند کر دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق واٹس ایپ 31 دسمبر سے نوکیا سمبیان ایس 60 (Nokia Symbian S60)، بلیک بیری او ایس اور بلیک بیری( BlackBerry OS and BlackBerry) ، نوکیا ایس 40 (Nokia S40) پر بھی سروس دینا بند کر دیگا۔

اعلان کے مطابق  وینڈوز موبائل آئی او ایس 7 اور اینڈرائیڈ 2.3.7 پر واٹس ایپ سروس یکم فروری 2020 سے دستیاب نہیں ہوگی۔ واٹس ایپ ہر سال باقاعدگی سے پرانے آلات پر سروس دینا بند کر دیتا ہے، جس سے صارفین نئے موبائل فون رکھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

%d bloggers like this: