مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کیا کیا اچھے کام ہوئے

انہوں نے کہا پاکستان کے پیشہ ور فضائی ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی ایئرلائن کی اومان جانے والے پرواز کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

اسلام آباد:گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کیا کیا اچھے کام ہوئے ہیں اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے ایک فہرست جاری کردی ہے ۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف احمد جواد کی طرف سے جاری کی گئی فہرست میں دعوے کیے گئے ہیں کہ ہاکستان اقوام متحدہ کے روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کا سربراہ منتخب ہوا ہے ۔ انسداد منشیات فورس نے 19 ملزمان حراست میں لیکر 765 کلو منشیات برآمد کرلیں۔

احمد جواد کے مطابق پاکستان کیخلاف زہریلے پراپیگنڈے میں مصروف 265 سے زائد جعلی میڈیا اکاؤنٹس بے نقاب، انیب کے دعوے کے مطابق اسحقٰ ڈار کے بنک اکاؤنٹس سے 500 ملین واپس حاصل کروالئے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے تیار ہے، پاکستان ٹائیفائیڈ کیخلاف کانجوگیٹ ویکسین متعارف کروانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق حکومتی سیکیورٹیز میں 711 ملین ڈالرز کی اضافی سرمایہ کاری،ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے ایف بی آر نے انکم ٹیکس جمع کروانے سے متعلق مطالعاتی ویڈیو جاری کی ہے ۔

اسی طرح خواتین کو انکے حقوق، وظائف، نوکریوں اور دیگر مواقع سے آگاہی دینے کیلئے "بیٹی” نامی موبائل ایپلیکشن جاری، 144 عالمی کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ 2020 کیلئے پری لیمینری گولڈ کیٹیگری میں اپنا اندراج کروا لیا۔

انہوں نے کہا پاکستان کے پیشہ ور فضائی ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی ایئرلائن کی اومان جانے والے پرواز کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

%d bloggers like this: