مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جے یو آئی ف ملک بھر میں کون سی اہم شاہراہیں بند کررہی ہے؟

جمیعت علمائے اسلام ف کے صوبائی امیروں نے ملک بھر میں شاہراہوں کو بند کرنے سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کردیاہے ۔

جمیعت علمائے اسلام ف کے صوبائی امیروں نے ملک بھر میں شاہراہوں کو بند کرنے سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کردیاہے ۔

جے یو آئی ف  پنجاب کے امیر مولانا صفی اللہ  نے کہا ہے کہ  ضلع ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائے وے پر آج دھرنادیا جائے گا۔ کوٹ سبزل رحیم یار خان اور راولپنڈی میں دھرنا دیا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام ف  صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو  نے بھی پلان بی کا اعلان کردیاہے ۔مولانا راشد محمود سومرو نے کہاہے کہ  سندھ بلوچستان بارڈر جیکب آباد کے مقام پر بند کردیا گیا ہے۔

گھوٹکی سے پنجاب داخل ہونے والی  شاہراہ بھی بند  کردی جائے گی۔  کل دوپہر 2 بجے کراچی کے 6 اضلاع سمیت حب ریور روڈ کو بند کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 28 نومبر بروز جمعرات سکھر میں آزادی مارچ بیاد شہید اسلام کانفرنس منعقد ہوگی ۔

جے یو آئی ف کے سیکریٹری جنرل بلوچستان آغا محمود شاہ نے کہاہے کہ آج بلوچستان میں چمن کوئٹہ شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے۔کوئٹہ کراچی شاہراہ  کو بھی خضدار کے مقام پر بند کردیا جائے گا۔

اگلے مرحلے میں تافتان سے لکپاس تک، جیکب آباد تا سبی کوِئئٹہ تک بھی شاہراہیں بند کردی جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ  ڈی جی خان سے لورآلائی تک، ژوب سے زیارت کوئٹہ تک تمام قومی شاہراہوں کوبھی مرحلہ وار بند کردیا جائے گا ۔


مکمل پلان بی
تمام کارکن یہ نوٹ فرما لیں کہ ایمبولینس گاڑیاں، ہسپتال جانے والے بیمار ، سکول گاڑیاں، اور باہر ملک جانے مسافروں کی گاڑیاں قطعاً نہ رکیں..
پلان بی پختونخوا ۔۔۔

1… کل دو بجے انڈس ہائی وے بند کیا جائے گا
2… پشاور لاہور موٹروے بند کیا جائے گا
3… چکدرہ کے مقام پر سوات دیر چترال اور باجوڑ کے لائنز بن ہونگے
4… شاہراہ قراقرم بند کیا جائے گا

سینیٹر مولانا عطاء الرحمن صوبائی امیر
———————–؛
پلان بی صوبہ سندھ ۔۔۔

1…کراچی سے بلوچستان کا گیٹ وے حب ریور روڈ پر بند کیا جائے گا کراچی کے کارکن وہاں پہنچیں گے ۔۔
2…لاڑکانہ؛ جیکب آباد اور ملحقہ اضلاع جیکب آباد کے مقام پر دھرنا دے کر سندھ بلوچستان شاہراہ بند کرینگے ۔۔
3… سکھر؛ پنو عاقل؛ شکارپور اور ملحقہ اضلاع گھوٹکی کے مقام پر سندھ پنجاب کا رابطہ توڑینگے
4… سکھر کے مقام پر سکھر ملتان موٹروے کو بند کیا جائے گا

مولانا راشد سومرو ناظم عمومی سندھ
—————————-؛
پلان بی بلوچستان ۔۔۔

1… کل دو بجے سے کوئٹہ چمن شاہراہ مکمل بند ہوگا
2…..ایران تفتان شاہراہ بند کیا جائے گا
3…. بلوچستان کراچی شاہراہ خضدار کے مقام پر بند کیا جائے گا
4… پنجاب بلوچستان شاہراہ ڈیرہ غازی خان باونڈری پر بند کیا جائے گا

آغا سید محمود شاہ صوبائی ناظم عمومی
———————-؛
پلان بی پنجاب ۔۔۔

1… کل دو بجے کوٹ سبزل رحیم یارخان پر پنجاب سندھ شاہراہ بند کیا جائے گا
2… ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے بند کیا جائے گا
3… راولپنڈی میں اسلام آباد کے دو داخلی مقامات پر دھرنا دے کر بند کیا جائے گا

%d bloggers like this: