مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور: 33 ویں نیشنل گیمز کا پہلا دن 16گولڈ میڈل کے ساتھ پاکستان آرمی کے نام

واپڈا کی جانب سے 10 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرا نمبر جبکہ  پاکستان نیوی 8 گولڈ میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

پشاور: 33 ویں نیشنل گیمز کا پہلا دن پاکستان آرمی کے نام رہا۔شوٹنگ ، ایتھلیٹس اور کشتی رانی میں پاک آرمی نے مجموری طور 16 گولڈ میڈل حاصل کرلیے۔

واپڈا کی جانب سے 10 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرا نمبر جبکہ  پاکستان نیوی 8 گولڈ میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

خاتون کھلاڑی نے واپڈ کی جانب سے 100 میٹر ریس جیت کر پاکستان کی تیز ترین خاتون  ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

واپڈا کی ہی جانب سے مردوں کی سومیٹر دوڑ میں سمیع اللہ کے نام تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز رہا۔ پول واٹ گیمز میں پاکستان آرمی کی کھلاڑی سدرہ بشیر نے قومی ریکارڈ توڑ دیا۔

تھرپل جمپ 100 میٹر میں پاک آرمی کی کھلاڑی ماریہ تراب نے 250 میٹر جمپ لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

%d bloggers like this: