مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی خاتون کا اسلام آباد ائرپورٹ پر ہنگامہ ، ڈیپورٹ ہونے سے انکار

اسلام آباد:آج اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک امریکی خاتون نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

بلیک لسٹ امریکی خاتون کو بے دخل کرنے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ لایا گیا تو وہ  انکار کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر ہی لیٹ گئی۔

ائرپورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون مرے موڈی پرواز پی کے 702 کے ذریعے مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر بلیک لسٹ امریکی خاتون نے ہوٹل سے ائیرپورٹ پہنچ کر ڈی پورٹ ہونے سے انکار کر دیا۔

امریکی خاتون اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے وی آئی پی انتظار گاہ میں لے جایا گیا تو وہ وہیں کمرے کے فرش پر  لیٹ گئیں اور زور زور سے چلاتی رہیں ۔مذکورہ خاتون نے حکام سے کہا کہ میرے وکیل سے رابطہ کرو۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد امریکی سفارتخانے کے متعلقہ اسٹاف کو بھی ائیرپورٹ بلا لیا گیا ہے۔

امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کو 6 ماہ ویزے پر  پاکستان میں 6 سال گزارنے پر بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میرے والد کی قبر ٹیکسلا میں ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون نے ڈیپارچر لاؤنج کو مسکن بنا لیا ہے اور وی آئی پی لاؤنج کے صوفے پر چادر بچھا کر ڈیرا ڈال دیا ہے۔

  • ذرائع کا کہنا ہے کہ 80 سال کی خاتون موڈ مرے پہلے بھی پاکستان آ چکی ہے، امریکی خاتون کو کل پی کے 701 کے ذریعے مانچسٹر بھجوانےکی کوشش کی جائے گی۔

%d bloggers like this: