اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جموں سرینگرقومی شاہراہ چٹانیں کھسکنے سے مسدود

دو روز مسلسل بند رہنے کے بعد 270 کلو میٹر لمبی جمو ں سرینگر قومی شاہراہ پر بھاری چٹانیں کھسک آنے سے سڑک نقل و حرکت دوبارہ بند ہو گئی ہیں

جموں سرینگرقومی شاہراہ چٹانیں کھسکنے سے مسدود

جموں،10نومبر (ساؤتھ ایشین وائر):

جموں و کشمیر کے رامبن سیکٹر میں بارش کی وجہ سے دو روز بند رہنے کے بعد ہفتے کی صبح ٹریفک کھولنے کے بعد قریب دو بجے شاہراہ مہیاڑ کے مقام پر بھاری چٹانیں کھسکنے سے شاہراہ پھر سے مکمل طور پر بند ہو گئی۔

دو روز مسلسل بند رہنے کے بعد 270 کلو میٹر لمبی جمو ں سرینگر قومی شاہراہ پر بھاری چٹانیں کھسک آنے سے سڑک نقل و حرکت دوبارہ بند ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے لگ بھگ دو ہزار گاڑیاں پھنس گئیں۔

پولیس اطلاع کے مطابق رامبن سیکٹر میں بارش کی وجہ سے دو روز بند رہنے کے بعد ہفتے کی صبح ٹریفک بحال ہونیکے بعد قریب دو بجے شاہراہ مہیاڑ کے مقام پر بھاری چٹانیں کھسکنے سے شاہراہ مکمل بند ہو گئی۔

جس کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو شاہراہ پر ہی رات گزارنی پڑی۔ مسافروں کا الزام ہے کہ قومی شاہراہ کو چار گلیاروں میں تبدیل کرنے کی تعمیراتی کمپنیز غیر قانونی طور پر کٹائی کر کے مسافروں کے لیے پریشانی کھڑی کر رہی ہیں،

وہیں گرین ٹریبونل کے واضح احکامات کے باوجود بے خوف یہ کمپنیز غیر قانونی طور پر، ندی، نالوں اور دریائے چناب میں مٹی اور پتھر ڈالتے ہیں، جس کی پشت پناہی سرکار اور انتظامیہ کی جانب سے دکھائی دیتی ہے۔
ڈپٹی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے رامبن سریش کمار نے ضلع انتظامیہ اور پولیس شاہراہ کو بحال کر نے کے لیے ہنگامی سطح پرپتھر ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے شاہراہ کو پھر سے بحال کرنے میں تیزی لائی جائی گی اور سڑک بحال ہوتے ہی مسافروں کو چلنے کی اجازت دے دی جائیگی۔

%d bloggers like this: