مئی 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت آزادی مارچ لاہور کی جانب رواں دواں

مولانا فضل الرحمان نے اپنے کنٹینر سے ہاتھ ہلا کر شہریوں، شرکائے قافلہ اور کارکنان کو سلام کیا اور کی جانے والی شدید نعرے بازی کا آہستہ آہستہ جواب بھی دیا۔

لاہور: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والے آزادی مارچ ملتان سے لاہور کی جانب رواں دواں ہے۔ جلوس کے شرکا کے لیے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا عبدالنعیم نے بتایا ہے کہ شرکائے قافلہ کے لیے تقریباً 200 دیگیں تیار کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رضا کار از خود بسوں، کاروں اور گاڑیوں میں سوار شرکا کو لاہور کے داخلی راستوں پر کھانوں کے پیکٹ فراہم کریں گے۔

جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی زیر قیادت آج ملتان سے شروع ہونے والا سیاسی جماعتوں کا آزادی مارچ  کچھ دیر قبل میاں چنوں پہنچا تو سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں و کارکنان سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا۔

نیشنل ہاٸی وے پر واقع باٸی پاس کے مقام پہ جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے کنٹینر سے ہاتھ ہلا کر شہریوں، شرکائے قافلہ اور کارکنان کو سلام کیا اور کی جانے والی شدید نعرے بازی کا آہستہ آہستہ جواب بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں:آزادی مارچ سرائیکی وسیب میں داخل ، اسلام آباد انتظامیہ نے این او سی جاری کردیا

شرکا اور استقبالیہ کارکنان نے اس موقع پر جمعیت العلمائے اسلام زندہ باد اور پاکستان مسلم لیگ زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے بھی لگائے۔

آزادی مارچ کے شرکا نے ساہیوال کی جانب اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے جہاں پروگرام کے تحت وہ مختصر قیام بھی کریں گے۔

%d bloggers like this: