مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور: بی آرٹی منصوبے میں سیمنٹ کے ناقص بلاکس استعمال کیے جانے کا انکشاف

معاملہ پرترجمان پشاورڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا موقف ہے کہ گارڈرز کا دوبارہ معائنہ کرنے کے بعد اس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پشاور: پشاوربس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آرٹی )منصوبہ میں سیمنٹ کے ناقص بلاکس نصب کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ منصوبے کے لئے کام کرنے والے ٹھیکیدار(کنٹریکٹر) نے شہریوں کی زندگی داؤپر لگادی ہے۔

منصوبے کے حوالے سے سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق جولائی  2018میں مسترد شدہ سیمنٹ گارڈرز حیات آباد میں دوبارہ نصب کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ  ریچ تھری کےسیمنٹ  گارڈرزدباو تجزیہ کے دوران ٹوٹ گئے تھے۔ سابق ڈی جی پی ڈی اے اور بی آرٹی کنسلٹنٹ نے ٹھیکیدار کو گارڈرزتبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن پی ڈی اے کی نئی انتظامیہ نے اب اس کی اجازت دے دی۔

کنسلٹنٹ کے ایک مراسلہ کے مطابق ناقص گارڈرز کے کسی بھی نتائج کی ذمہ داری کنٹریکٹرپر عائد ہوگی۔

اس معاملہ پرترجمان پشاورڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا موقف ہے کہ گارڈرز کا دوبارہ معائنہ کرنے کے بعد اس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹھیکہ دار کو پابند کیا گیا ہے کی ایک سال تک اس کی نگرانی کی جائے گی اور ہرقسم کی ذمہ داری اس پر ہوگی۔

%d bloggers like this: