مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جو کام سندھ حکومت کی ذمہ داری تھے انکا بیڑا بھی وفاقی حکومت نے اٹھالیا ہے، وزیراعظم عمران خان

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

کراچی: وزیر اعظم عمران خان کو سندھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے  کراچی میں وفاقی حکومت کی طرف سے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے ۔

بریفنگ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر پارلیمانی آمور آعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی زیدی شریک ہوئے ۔

وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا،  معاون خصوصی ندیم بابر، ممبر قومی اسمبلی اسد عمر، ممبران سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، مئیر کراچی وسیم اختربھی اس موقع پر موجود تھے ۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ،  ایس آئی ڈی سی ایل بورڈ کے چیرمین ثمر علی خان،  چیف ایگزیکٹو آفیسر صالح احمد فاروقی اور سینیر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کو وفاق کی طرف سے جاری کراچی پیکیج میں شامل منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جو کام صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی، ان کا بیڑا بھی وفاقی حکومت نے اٹھا لیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بد قسمتی سے کرپشن کی وجہ سے صوبے کے عوام صاف پانی،  صحت اور تعلیم جیسے بنیادی ضروریات سے بھی محروم رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر کراچی پیکیج میں شامل منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

%d bloggers like this: