مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لودھراں: پانچ سال سے قید نوجوان کو بازیاب کرالیا گیا

مقامی پولیس کے مطابق افضل نامی نوجوان کو اس کے بھائی نے گھر میں قید کررکھا تھا۔ نوجوان افضل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لودھراں:نواحی علاقے صالصدر میں پانچ سال سے قید نوجوان کو بازیاب کرالیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق افضل نامی نوجوان کو اس کے بھائی نے گھر میں قید کررکھا تھا۔ نوجوان افضل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ورثاء کا موقف ہے کہ افضل کا دماغی توازن درست نہیں ہے اس لیے قید کررکھا ہے تاکہ کسی کو اور خود کو نقصان نہ پہنچا سکے۔

اس معاملے بارے مقامی تھانے کے تفتیشی افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ افضل کا بھائی کراچی رہتا ہے تاحال اس کے خلاف  کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

%d bloggers like this: