مارچ 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے لائیو سٹاک کی سروسز اور انتظامی امور کی بہتری پر صوبہ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی سیکرٹری لائیو سٹاک کی طرف سے پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے راولپنڈی،

ڈیرہ غازی خان اور ملتان ڈویژن کے ڈائریکٹرز کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کردیا ہے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر توصیف طاہر نے کہا ہے کہ

گزشتہ سال کی کارکردگی پر ڈائریکٹرز لائیو سٹاک کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیاسیکرٹری لائیو سٹاک ندیم ارشاد کیانی کی طرف سے حوصلہ افزائی پر افسران میں مزید دلجمعی سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوگامثبت مسابقت کسی بھی فیلڈ میں اچھے اثرات مرتب کرتی ہے

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران صوبہ کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی کارکردگی کو جانچا گیا

مویشیوں کی بروقت ویکسی نیشن، بریڈ ایمپرومنٹ،ایڈوائزری سروسز،علاج معالجہ،ویب ایپ،توسیعی خدمات اور دیگر امور کی درجہ بندی کی گئی

جس میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے80.7 فیصد اہداف حاصل کئے علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں تعینات محکمہ لائیو سٹاک کے افسران و ملازمین نے بہترین کارکردگی پر

ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے


.

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں پابندی کی حامل 15 دکانیں سیل کردی گئی ہیں اسسٹنٹ کمشنرصدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں دکانیں سربمہر کرائیں انہوں نے کہا کہ

حکومت پنجاب کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی و احتیاطی اقدامات کئے گئے

جس کے تحت ہفتہ اور اتوار کو مخصوص دکانیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم دکانداروں نے پابندی کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے دکانیں کھول لیں

جس پر کارروائی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر مارکیٹوں میں بلا امتیاز آپریشن کیا جائے گا

تاجر برادری انتظامیہ کا ساتھ دے اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہدایات پر عمل کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روزمارکیٹوں کے معائنہ کے دوران گرانفروشی پر

دو مقدمات درج کرکے کے دو ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کرایا اور27500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں کے1165 معائنے کئے۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ

وہ اپنے علاقہ کی حدود میں مارکیٹوں کا روزانہ معائنہ کریں۔سیل پوائنٹس پر آٹا کی دستیابی اور مارکیٹوں میں سرکاری نرخ پر اشیائے خورد نوش کی کی فروخت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی 26 خلاف ورزیاں پائیں گئی جس پر گرفتاریاں اور مقدمات کے ساتھ بھاری جرمانے کئے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے بلوچستان اور دیگر صوبوں سے پنجاب میں داخل ہونے والے مویشیوں کو چیچڑسے بچاؤ کے لئے سپرے اور دیگر حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں

وٹرنری آفیسر ٹرائیبل ایریا ڈیرہ غازی خان نجیب اللہ لغاری نے صوبائی سرحدی چیک پوسٹ بواٹہ کا دورہ کرتے ہوئے گاڑیوں پر لوڈ مویشیوں پر سپرے کے عمل کا جائزہ لیا

انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر مویشیوں کی نقل و حرکت زیادہ ہوجاتی ہے جس کو دیکھتے ہوئے محکمہ لائیو سٹاک نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیچڑ سے کانگو وائرس کا خدشہ رہتا ہے اس لئے احتیاطی و حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ٹرائبل ایریا میں موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کے ذریعے گھر گھر مویشیوں کی ویکسی نیشن کا عمل بھی ساتھ جاری ہے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے زیر تربیت افسران کے

وفد کو خوش آمدید کہااوران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ضلع ڈیرہ غازی خان کے اہداف،

جغرافیائی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور کے بارے میں آگاہی دی

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیع اللہ فاروق،حسنین خالد سنپال، عبدالغفار اور دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی نے آر پی او آفس کا دورہ کیا.

اس موقع پروزیر مملکت زرتاج گل وزیر بھی آر پی او آفس پہنچ گئیں.

پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کی آر پی او عمران احمر سے ملاقات انہوں نے

علاقہ میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی زیر حراست ملزم زریاب کے کیس اور

نامزد ملزمان کی گرفتاری پر بات چیت کی اور زریاب کے قتل اور لواحقین کو انصاف کے حصول کیلئے پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا.

مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہاکہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے لواحقین کو ہرصورت انصاف دلایاجائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان مہر محمداسحاق کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے

سمیع اللہ اور لیاقت علی نے کوئٹہ روڈ گدائی چونگی پر ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی. انہوں نے کہا کہ

دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری، اوورلوڈنگ اور موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں. اس موقع پرڈرائیوروں میں حادثات سے

بچاؤ اوراحتیاطی تدابیر بارے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے

اور کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک، گلوز اور سینیٹائزر کے استعمال بارے آگاہی دی گئی


.

ڈیرہ غازیخان

واپڈا ترجمان کے مطابق ضروری کام کے سلسلے میں 13 جولائی سے 15 جولائی تک

صبح7:00 سے 11:00 تک ملتان

روڈ فیڈر انڈسٹریل فیڈر ڈیرہ غازی خان گرڈ اسٹیشن فرسٹ سے بجلی بند رہے گی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی جی کینال ہیڈ تیرہ والا پر تین سالہ بچی کھیلتے ہو ئے ڈوب گئی،

ریسکیو غوطہ خوروں کی تلاش جاری، تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کینال ہیڈ تیرہ والا کے

مقام پرنزدیکی بستی کی رہائشی بدقسمت ماں نہر کے کنارے کپڑے دھو رہی تھی

اور اسی کی معصوم بچی کھیل رہی تھی کہ اچانک پاؤں سلپ ہونے سے بچی نہر میں گر کر تیز لہروں کی

زد میں آ کر ڈوب گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

اور بچی کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ متعلقہ تھانہ کے پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل وزیر نے چوٹی بالا میں نیو ویلیج منصوبوں کا افتتاح کیا۔

علاقہ مکینوں کا خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل وزیر نے چوٹی بالا میں نیو ویلیج منصوبوں کا افتتاح کیا

افتتاحی تقریب میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی دیہی و پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں

ایسے علاقوں میں کام کر رہے ہیں جہاں دہائیوں سے تعمیر و ترقی کا کوئی تصور نہیں تھا ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل وزیر نے چوٹی بالا میں

نیو ویلیج منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ ان علاقوں میں مسلسل برسراقتدار رہنے والے سرداروں اور جاگیرداروں نے ترقی کے لئے کوئی کام نہ کیا

انہوں نے لاکھوں روپے کی گرانٹ سے بجلی کے منصوبوں پر کام کا آغاز کیا چوٹی بالا میں بجلی کی فراہمی اور نیو ویلیج منصوبے ترقی میں سنگ میل ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ

تحریک انصاف کا عزم ہے کہ وہ پسماندہ اور محروم علاقوں کو ترقی سے آراستہ کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے

عمران خان اپنے اقتدار کے پانچ سال پورے کریں گے اور جنوبی پنجاب کی ترقی انکی ترجیحات میں شامل ہے

وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ چوٹی بالا میں بجلی اور نیو ویلیج منصوبوں سے عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہونگی اور علاقہ ترقی کرے گا۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر ملک رمضان بھلر اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری میر آصف خان دستی نے کہا ہے کہ

جنوبی پنجاب کے الگ سیکرٹریٹ کا قیام عوام کو لولی پاپ دینے کے مترادف ہے جسے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا پیپلزپارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ

جنوبی پنجاب صوبہ بنایا جائے پی ٹی آئی قیادت کی الیکشن کے دوران جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدوں کے مطابق عمل درآمد کو یقینی اور الگ شناخت دی جائے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ڈی جی خان کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ملک رمضان بھلراور میر آصف خان دستی کا کہناتھا کہ

ہر ڈیزائن ہیڈکوارٹر پر ڈی آئی جی اور کمشنر کا سیکرٹریٹ پہلے ہی موجود ہے ہماری ڈیمانڈ کے مطابق علیحدہ صوبہ بنایا جائے

اگر اس میں کوئی قانونی پیچیدگی ہے تو فوری صوبائی فنانشل ایوارڈ دیا جائے جنوبی پنجاب صوبے کے لیے ریوینیو بورڈ کے قیام کو فوری عمل میں لایا جائے

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی بجٹ پنجاب مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں جس سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے ڈکٹیٹ کروایا جس میں عوام کے لئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا

بڑھتی ہو ئی مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے آٹا چینی یوٹیلٹی بلز سمیت ضروریات زندگی کی اشیاء میں کمی کرکے قیمتوں کا تعین کیا جائے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں

میڈیا چینلز کی انتقامی بندش اور حکومتی مزدور دشمن اقدامات پر مبنی پالیسیوں کی بھرپور مذمت سمیت سرکاری اداروں سے جبری برطرفیوں کی بھی مخالفت کرتے ہیں

اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان محمد علی مراد خان کھتران، ڈو یژنل سینئر نائب صدر میر شہریار خان تالپور،ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن غلام عباس گورچانی،

قائم مقام ضلعی سیکرٹری اطلاعات فہد بھٹی،ڈسٹرکٹ صدر لیہ قاضی احسان اللہ، ڈویژنل صدر یوتھ حافظ جہانگیر مہوٹہ،، الحاج غلام سرور دلشاد، ڈاکٹر یونس شاکر، مسز نواب ثقلین بھی موجود تھے


ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری,02سوئیٹس اینڈ بیکرز یونٹ سیل,133لیٹر ناقص دودھ تلف صفائی کے ناقص انتظامات پر09فوڈپوائنٹس کو31ہزار روپے کے جرمانے عائد۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے

66فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر44فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔

اس کے علاوہ 02 سوئیٹس اینڈ بیکرز کو سیل کیا گیا۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر09 فوڈ یونٹس کو 31,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

دوران چیکنگ133لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مظفرگڑھ میں کاروائی کرتے ہوۓ مسٹر بابا آئس اینڈ فوڈز کو کچن میں مردہ حشرات اور

جانوروں کافضلہ پاۓ جانے پر سیل کیا۔مزید مظفر گڑھ میں مکھن ڈیری کریم سیپریشن یونٹ کریم الگ کرنے کے لیے ناقابل سراغ دودھ کے استعمال پر ڈیری یونٹ کو سیل کیا گیا۔

مزید کاروائیوں کے دوران ڈی جی خان میں حاجی امین ملک شاپ اور ارشد ملک شاپ کو ناقص,ملاوٹی دودھ فرخت کرنے پر3 ,3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا

مزیدبراں ڈی جی خان ڈویژن میں 66یونٹس کو چیک کیاگیااور44کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے جبکہ09فوڈپوائنٹس کو31ہزارروپے کے جرمانے عائدکیے گئے

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے، سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔

عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع کے اراکین اسمبلی کا اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوجس کی صدارت ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کی۔

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،مشیر صحت محمد حنیف پتافی،چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،

اراکین صوبائی اسمبلی سردار محسن عطاء کھوسہ،سردار جاوید اختر لنڈ اور ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے شرکت کی۔

ضلع ڈیرہ غازی خان میں تعینات تمام محکموں کے افسران اور ٹائیگر فورس کے جوان بھی اجلاس میں شریک تھے۔اراکین اسمبلی کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بندوبست، بلدیات کے نئے نظام،

لوکل گورنمنٹ ایکٹ،کورونا وائرس،امن و امان،ترقیاتی منصوبے اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا.اراکین اسمبلی نے کہا کہ

ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے۔مٹیریل اور مدت کو سامنے رکھتے ہوئے اخراجات کا آڈٹ کرکے ادائیگی کی جائے۔ضلع میں بندوبست،ویلج کونسل،پنچایت کونسل اور بلدیات کے نئے

نظام سے متعلق الگ سے سیشن منعقد کیا جائے۔ضلع میں دیہی و اربن واٹر سپلائی کے واجبات اور صاف پانی کی فراہمی کے عمل کو مانیٹر کیا جائے۔

کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے پراجیکٹ میں آنے والی مسجد،دھوبی گھاٹ،مارکیٹ کے دفتر،سبزی منڈی اور دیگر عمارتوں کی انتظامیہ کو آن بورڈ لیا جائے

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور متعلقہ افسران نے اراکین اسمبلی کو بتایا کہ تونسہ میں زراعت کا ریسرچ انسٹیٹیوٹ قائم کیا جائیگا۔

ضلع ڈیرہ غازی خان نئی مالی سال کیلئے ساڑھے 42 کروڑ روپے کی پانچ سکیمیں شامل کی گئی ہیں۔ضلع میں مختلف محکموں کی زیر نگرانی تقریبا چالیس ارب روپے کی لاگت سے

1163 سکیموں پر کام کیا جارہا ہے۔حکومت پنجاب تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے مٹ چانڈیہ،سور تھوخ اور دیگر علاقے جہاں درجہ حرارت میدانی علاقوں کی نسبت چار سے پانچ سنٹی

گریڈ کم ہے وہاں مختلف پھلوں کے باغیچے لگائے جائیں گے۔حکومت 55 ہزار پھلدار پودے دے گی اور نوے فیصد اخراجات حکومت برداشت کرے گی اور مقامی افراد سے صرف دس فیصد شئیر لیا جائیگا تاکہ وہ پودوں کو اپنی ملکیت تصور کرتے ہوئے

ان کی دیکھ بھال کریں۔تین ایکڑ سے ستر ایکٹر تک مناسب رقبہ کو باغیچہ کیلئے منتخب کرکے باڑ لگائی جائے گی

حکومت منصوبہ آئندہ سال شروع کرنے پر غور کررہی ہے اراکین اسمبلی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات اور متعلقہ رکن اسمبلی کی تختیاں لگائی جائیں.فورٹ منرو میں امن و امان کی

صورتحال بہتر کرنے اور گاڑی مالکان سے ناجائز وصولی روکنے کیلئے بارڈر ملٹری پولیس کو فعال کرنے کا فیصلہ کیاگیا

۔سردار احمد علی دریشک نے اراکین اسمبلی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے فورٹ منرو میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کے ساتھ ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کی مذمت کی

جس پر تمام اراکین اسمبلی نے بھی پرزور مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف قبائلی اور میدانی علاقوں کے تھانوں میں د ہشت گردی دفعات کے ساتھ مقدمات درج کرنے کی بات کی.

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت فورٹ منرو میں زرتاج گل وزیر کے ساتھ بدتمیزی کی۔

بارڈر ملٹری پولیس کی طرف سے کارروائی نہ ہونے پر سردار احمد علی دریشک نے قبائلی فورس کے ذمہ داروں کو فوری تبدیل کرنے کی بات کی.سردار احمد علی دریشک نے کہاکہ

وہ آئندہ وہ خود زرتاج گل وزیر کے ساتھ قبائلی علاقہ اور فورٹ منرو جائیں گے.زرتاج گل وزیر نے کہا کہ کیڈٹ کالج فورٹ منرو کیلئے 85 کروڑ روپے لے کر آئی۔

بلوچ قوم کو تعلیم دیکر بدلہ لیں گے.سینئر کمانڈنٹ و ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کمانڈنٹ بی ایم پی گزشتہ روز کے واقعہ پر کام کررہے ہیں۔

بی ایم پی کے اہلکار و افسران ذمہ دار نکلے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فورٹ منرو میں بھتہ وصولی کی روک تھام،

سیاحوں اور مہمانوں کے تحفظ کیلئے کام کررہے ہیں۔تین چار دن میں مثبت تبدیلی آئے گی

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر متعلقہ اراکین اسمبلی کی تختیاں اگلے

پیر تک لگ جانی چاہیے۔عدم تعمیل پر متعلقہ سربراہان ادارہ ڈیرہ غازیخان میں نہیں رہیں گے


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف نے گیس سلنڈر کی غیر قانونی ری فلنگ،پبلک ٹرانسپورٹ میں

غیر قانونی اور غیر معیاری گیس سلنڈر کی تنصیب پر کارروائی کی۔

انہوں نے جنرل بس سٹینڈ اور انڈس ہائی ویز کی دورویہ تعمیر کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیاری مٹیریل کا استعمال یقینی بنایا جائے گا

اور تحصیل میں غیر قانونی کام میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائیگا


.

ڈیرہ غازیخان

معروف کاروباری و سماجی شخصیت شیخ محمد کامران کی والدہ کے ایصال ثواب کے سلسلے میں رسم چہلم کی پروقار تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی شیخ محمد کامران کی والدہ کے

ایصال ثواب کے سلسلے میں رسم چہلم کی پروقار تقریب کا انعقاد انکی رہائش گاہ واقع لغاری کالونی میں منعقد کی گئی

قران خوانی اور خیرات کا پرتکلف اہتمام کیا گیا اس موقع پر امیدوار لارڈ مئیر میٹروپولیٹن کارپوریشن ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ،سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن سید عبدالعلیم شاہ، تحریک انصاف کے

رہنماء سرداراحمد خان نیازی، علی خان کھلول،مظفر خان سکھانی، ڈاکٹر محمود شیخ، ملک خالد، شیخ ریاض، شیخ وسیم، شیخ عبداللہ ریاض، شیخ جہانگیر،

شیخ عالمگیر، ملک مشتاق حسین، کلیم خان کلیری،ملک ربنواز آرائیں، راے نواز خان، ملک عباس عرف باشو،پپو قریشی،

سکندر علی،شیخ عامر علی،خالد بلوچ،شیخ بابر علی،شیخ نعمان سمیت معززین صحافیوں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

اور شیخ کامران کی والدہ مرحومہ کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔


ڈیرہ غازیخان

فورٹ منرو میں وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل کے ساتھ جو ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں افسوس کی بات یہ ہے کے ان کے جھوٹے وعدے جھوٹی باتوں نے اور دلفریب نعروں نے عوام کو اس سطح تک پہنچا دیا ہے کہ

وہ اس قسم کے اقدامات پر ان کی پالیسوں کی وجہ سے مجبور ہوئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدا لعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو بویا اس کی فصل آج کاٹ رہی ہے ابھی تو فورٹ منرو میں ہوا ہے یہ سلسلہ پی ٹی آئی کے جھوٹ ڈرامہ بازی اور عوام کا حقیقی مینڈیٹ زبردستی چھیننے سے

پاکستان بھر کے لوگوں میں صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ بغیرسیکورٹی کے یہ اپنے کسی بھی لیڈر کو عوام کے پاس بھیجیں انجام یہ ہی ہو گا

پاکستان کی عوام اب حقیقت جان چکی ہے کہ 2018 کے الیکشن میں کس طرح ان کے حقوق اور مینڈیٹ کو چرا کر نااہل لوگوں کو دیا گیا

اور اس کا رزلٹ بھی سامنے آنا شروع ہو گیا یہ عوام کی حکومت نہیں ذخیرہ اندوزوں اور عمران خان کے فنانسروں کی حکومت ہے۔


ڈیرہ غازیخان

فورٹ منرو میں زرتاج گل کی افتتاحی تقریب بدنظمی کا شکار،پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے اور افتتاحی تختی کو جوتوں کا ہار پہنا دیا گیا،

پتھراو کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا،شکست خوردہ سرداروں کے بھیجے ہو ئے چند افراد نے بلوچی روایات کو پامال کیا

اس بداخلاقی کا جواب دوبارہ الیکشن 2023میں ووٹ کی طاقت سے دیں گے وفاقی وزیر زرتاج گل کی صحافیوں سے گفتگو،

اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب وفاقی وزیر زرتاج گل کے سال بعد حلقے میں جانے اور اقتصادی مسائل کے باعث قبائلی مشتعل تھے

وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل کا قبائلی سیاحتی مقام فورٹ منرو کا دورہ بدنظمی کا شکارہوگیا اشتعال میں قبائلی افراد نے زرتاج گل کو بولنے تک نہ دیا

مشتعل لوگوں کی ٹماٹر لے آو کی آوازوں پر پولیس اہلکار زرتاج گل کو وہاں سے نکال کر لے گئے

زرتاج گل کی موجودگی میں پی ٹی آئی مردہ باد اور جمال لغاری اویس لغاری زندہ باد کے نعرے لگتے رہے ساتھ ہی ایک علاقہ چوٹی بالا میں زرتاج گل کے نام سے لگائی گئی

ایک افتتاحی تختی کو لوگوں نے جوتوں کا ہار پہنا دیا وفاقی وزیر زرتاج گل فورٹ منرو اورنواحی علاقوں میں ان کی گرانٹ سے دی جانے والی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اور افتتاح کر نے گئی تھیں

رابطہ کرنے پر وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا کہ اس علاقے پر صدیوں سے حکمرانی کرنے والے شکست خوردہ سرداروں کو یہاں ترقی برداشت نہیں ہورہی ایک ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں سے علاقہ میں تبدیلی آرہی ہے

مجھ پر حملہ کرا کر حلقہ میں آنے سے روکنے کی ناکام کوشش اور بلوچی روایات کو پامال کیا گیا ہے انکی اس بد اخلاقی کا جواب 2023 کے الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے دینگے زرتاج گل نے مزید کہا کہ

اس علاقہ میں بجلی کی اسکیموں کے لئے37کروڑ کا چیک میپکو کو وزیر اعلیٰ سے دلوایاجبکہ 85کروڑ سے شاہین فاؤنڈیشن کیڈٹ کالج تین سال میں مکمل کرے گی

اس کے علاوہ سولنگ،ٹف ٹائل اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے صدیوں سے اس علاقہ کی عوا م کو سرداری نظام میں جکڑ کر رکھنے والے سردار وں کو یہ ترقی برداشت نہیں ہو رہی

اور اپنے گماشتوں کے ذریعے مجھے حلقے میں آنے سے روکنے کے لئے بلوچی کلچر کی روایات کو بھی پامال کر دیا گیا

ان لوگوں نے اپنے والد کی قبر کا سودا کیا جنہوں نے ان کے والد کو برا بھلا کہا اس کے ساتھ شامل ہو کر اپنے والد کی سیاست بھی دفن کر دی انہوں نے پہلے الیکشن کے دوران بھی اپنے

آدمیوں سے مجھ پر پتھراؤ کرایا تھا لیکن عوام نے ہمیں عزت دی ادھر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس حمزہ سالک نے کہا کہ

بدمزگی اور پتھراو کی کوشش کر نے والے تین افراد حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم وفاقی وزیر زرتاج گل کی طرف سے کاروائی کیلئے کوئی درخواست نہیں آئی

تاہم یہ ناخوشگوار واقعہ ہے اس علاقہ کی روایات کے خلاف ہے ہم قانونی کاروائی کا جائزہ لے رہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان کی سیاست میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کلچر کو فروغ دینے والی پی ٹی آئ اپنے بوئے ھوئے بیج آج کاٹ رھی ھے فورٹ منرو میں وزیر مملکت کو پیش آنے والا

واقعہ اس صورتحال کا ردعمل تھا کہ فورٹ منرو میں 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ھو رھی ھے اور 2 سال سے واٹر سپلائی سکیم بند پڑی ھے

یہاں سیاحت تباہ ھو گئ ھے گرمی کے موسم میں سال بھر کی روزی کمانے والے ھاتھ پر ھاتھ دھرے بیٹھے ہیں یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ڈیرہ غازی خاں کے موقف میں کہی گئی ھے

ترجمان سید ذوالقرنین حیدر کے جاری کردہ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ھے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس واقعہ کو لغاری سرداروں سے منسوب کرنا قابل مذمت ھے مسلم لیگ ن سمجھتی ھے کہ

ھم سب پاکستانیوں کو اپنی مذہبی اور معاشرتی اقدار پر عمل کرتے ہوئے ناپسندیدہ افراد کے خلاف بھی اپنے غم وغصہ پر قابو رکھنا چاہیے بیان میں مزید کہا گیا ھے کہ یہ گالم گلوچ بد تمیزی اور جھوٹ کا کلچر پی ٹی آئ کی لچر سیاست کے سر کا تاج ھے

اور یہ انھی کو مبارک ھو لیکن انھوں نے جو بیج بوئے تھے وہ آج پھلدار کی بجائے کانٹے دار درختوں کی شکل میں ہر طرف اگے ھوئے ھیں جو پی ٹی آئی کو ھی کاٹنے پڑیں گے

بیان میں مزید کہا گیا ھے کہ ڈیرہ غازی خاں کی تاریخ گواہ ھے کہ لغاری سرداروں نے ھمیشہ شرافت کی سیاست کی ھے انھوں نے اپنے بد ترین مخالف کے خلاف بھی تہذیب کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں

چھوڑا لیکن عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر انہیں بے گھر اور بے روزگار کر کے پھولوں کی توقع نہ رکھی جائے دو سال سے نوکریوں کے انتظار میں بیٹھے نوجوان فرسٹریشن کا شکار ھو چکے ہیں

اس لئے حکمران کسی بھی ردعمل کو سیاسی مخالفین پر ڈال کر اپنی جان چھڑانے کی بجائے اسے اپنے کرتوتوں کا پھل سمجھیں۔

%d bloggers like this: